سیاست

پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کا اجلاس منعقد، ‘ن لیگ’ سے حساب لینے کا عزم

گلگت(پ،ر)پاکستان تحریک انصاد شعبہ خواتین ونگ کی صدر آمنہ انصاری کے ذیر صدارت خواتین ونگ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سنیر نائب صدر ساجدہ صداقت ،سیکریٹری جنرل دلشاد بانو نائب صدور گل شاد،بشریٰ پیرزادہ ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل پروین جاوید ،اور سیکریٹری اطلاعات  شعبہ خواتین ونگ ثروت صباء نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آمنہ انصاری نے کہا تحریک انصاف میں کام کرنے والی باہمت خواتین مردوں کے شابہ بشانہ کھڑے ہوکر حقوق کے لئے جد و جہد کررہی ہیں تحریک انصاف کی خواتین نے وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق مشکل کے ان حالات میں عوام کی مدد کرنے میں دیر نہیں کی اور یہ سرگرمیاں آگے بھی جاری رہیں ینگے ۔پاکستان تحریک انصاف کا مشن کرپشن فری گلگت بلتستان ہے انشا اللہ تحریک انصاف گلگت بلتستان کی صوبائی قیادت کی شکل میں متحد ہے ن لیگ کی جانب سے عوام کے حقوق پر جس طرح ڈاکہ ڈالا گیا ہے اس کا حساب لیا جائے گا اس موقعے پر اجلاس میں تمام اضلاع اور ڈویژنوں میں کام کرنے والی خواتین کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوے سیکریٹری جنرل دلشاد بانو اور دیگر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے ملک میں  اس مشکل وقت میں احساس پروگرام کے ذریعے غریب اور مستحق لوگوں کی مدد کی آج ہر وہ متاثر ہونے والا شخص جو مستحق تھا وہ وزیر اعظم پاکستان کے لئے دعائیں کررہے ہیں وزیر اعظم نے یہ بھی شعور دیا کہ مستحق اور غریب لوگوں کی مدد کرے  اور آج معاشرے کے بااثر لوگ غریبوں کی مدد کر رہے ہیں اس وقت تحریک انصاف شعبہ خواتین ونگ جگہ جگہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو جہاں ایک طرف کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے شعور دے رہی ہیں وہی پر مختلف اداروں کے ذریعے ریلیف پہنچانے میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔
اجلاس میں صوبائی صدر نے تحریک انصاف کی تمام خواتین کو ہدایت جاری کردیا کہ وہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں کورونا وائرس سے روک تھام اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے لوگوں کو شعور دے اجلاس میں اس موقعے پر تنظیم سازوں کے حوالے سے بھی گفت شنید ہوئی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button