سیاست

سکردو جلسہ کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی گئی۔ جاوید اقبال صدر پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ

ہنزہ (رپورٹر) چیئرمین بلاول بھٹو کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی گئی۔ پاکستان مسلم لیگ ن سب ڈویثرن ہنزہ کے صدر جاوید اقبال نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے اخباری بیانات میں بڑ ےکئے لیکن عملی طور پر کچھ ثابت نہیں کر سکیں ۔ چند لوگوں کو جمع کرکے شو آف پاور کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ۔ گلگت بلتستان کے باشعور عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کرتے ہوئے ووٹ دیکر دو تہائی اکثریت حکومت بنوائی ہیں ۔ اگر گلگت بلتستان کے لوگوں کو پیپلز پارٹی سے ہمدردی ہوتی تو ووٹ پیپلز پارٹی کو دیتے ۔ زبانی جمع خرچ سے کچھ نہیں ہو سکتا ۔ گلگت بلتستان کے لوگوں کو عملی طور پر کام چاہیے۔ جاوید اقبال نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی والے ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے ہے کیونکہ ہم عملی طورپر کام کرتے ہے ۔ جھوٹے وعدے نہیں کرتے ہیں ۔ سکردو میں لوگوں کو جمع کرنے کیلئے بلاول بھٹو کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی ۔ ن لیگ کی حکومت آتے ہی ادارے مستحکم ہوئے ہیں ۔ اُنہوں نے کہاکہ ہمارے حکومت کے پاس مزید تین سال ہے ۔آئندہ تین سالوں میں معشیت کو مزید مضبوط اور تعمیر و ترقی کے زریعے عوام کو خوش حالی کے راہ پر گامزن کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button