چترال ( محکم الدین ) چترال میں کرونا وائرس کے پازیٹیو کیسز کی تعداد تینتیس تک پہنچ گئی ۔ ہفتے کے روز مزید پانچ کیسز کے رزلٹ پازیٹیو آئے ۔ جن میں صادق احمد ولد نثار ساکن اوسیک دروش ، سہراب خان ولد زیارت خان ساکن سوات حال چترال ، شہاب الدین ، سید قادر ولد غلام قادر ساکن جغور چترال اور محمد آفان ساکن زرگراندہ عمر چار سال شامل ہیں ۔ چترال لوئر میں اب تک تیئس افراد اور چترال اپر میں پانچ پازیٹیو کیسز کے حامل افراد آئسولیشن میں داخل ہیں ۔ جبکہ لوئر چترال میں گذشتہ روز صحتیاب ہو کر فارغ ہو چکے ہیں ۔ درین اثنا گذشتہ روز تک ڈپٹی کمشنر کرونا کنٹرول روم سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق چھیاسی قرنطینہ کیمپوں میں پندرہ سو بہتر افراد موجود ہیں ۔ اور سولہ سو تیرہ افراد کو فارغ کردیا گیا ہے ۔ مشتبہ افراد کی تعداد دو سو چونتیس ، نیگیٹیو رزلٹ کی تعدادایک سو ستاسی ہے ۔ اٹھارہ کے رزلٹ کا انتظار ہے اور چار فارغ ہو چکے ہیں ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں بارہ اور ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش میں دس افراد آئسولیشن میں رکھے گئے ہیں ۔ کرونا وائرس کے لاک ڈاءون کے دوران خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں پولیس کی طرف سے چھ ہزار چھ سو چوراسی ٹریفک چالان کئے گئے ۔ اکیس لاکھ بتیس ہزار روپے جرمانہ وصول کئے گئے ۔ چار سو ستاسٹھ ایف آئی آر درج ہوئے ۔ تین سو ستائس گاڑیوں کو قبضے میں لیا گیا ،اور پانچ سو پنتالیس افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ جبکہ پابندی کے باوجود گیارہ ہزار چھ سو ستاون چترال کے رہائشی دوسرے شہروں سے چترال میں داخل ہوئے ۔
پامیر ٹائمز
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔