عوامی مسائل

پھںڈر میں واقع گوداموں پر ‌وفاقی ادارے کا چھاپہ، آلو کا بیج غیر معیاری قراردے دیا

غذر(بیورو رپورٹ) وفاقی سیڈ سرٹیفکیشن ڈیپارٹمنٹ کا پھنڈر میں کاشت ہو نے والی آلو بیچ کے گوداموں پر چھاپہ، بیچ کو نا قابل کاشت و غیر معیاری قرار دے کر محکمانہ کروائی کا آغاز کیا۔ دوسری طرف ٹھیکہ دار وں نے کہا کہ ان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے اوران کے لاکھوں روپے ڈوب جا ئیں گے ۔ انہوں نے موقف اپنایا کہ وہ اور ان کا گروپ پورے پاکستان اس بیچ کی کاشت کر رہے ہیں۔ جس پر ڈائریکٹر نے کہا کہ اس غیر معیاری بیچ کی کاشت پر محکمے نے پنجاب اور سندھ میں چھاپے مارکر مال ضبط کر چکا ہے اور پھنڈر میں پہلی بار کاروائی کی گئی ہے۔ آئندہ ایسی کاروائیاں جاری رہیں گی۔ ہم کسی بھی دباو میں نہیں آئیں گے اور چاروں سیڈ ڈیلرز اور ٹھیکہ داروں مصطفی، ارشد، محمد حسین اور یوسف کے خلاف چالان عدالت میں پیش کر یں گے۔ مذکورہ ٹھیکہ دارحضرات پچھلے سات سالوں سے یہ بیچ پھنڈر میں کاشت کر رہے تھے۔ انسپیکشن ٹیم کے انسپیکٹرعزیزالر حمن نے کہا کہ محکمہ اپنی ذمہ داری پوری کر رہا ہے اور ٹیم پوری ایمانداری سے اپنا فرض انجام دی اب مزید کاروائی عدالت کے دائرہ اختیار میں ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button