تعلیم
کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے پیش نظر گلگت کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس نے فیسوںمیں40 فیصد کمی کا اعلان کردیا
گلگت (پریس ریلیز) گلگت کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس نے اپنے تمام سٹوڈنٹس کے لیے ماہانہ فیس میں چالیس فیصد تک کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس خصوصی رعایت کا اطلاق اپریل، مئ اور جون کے فیسوں پر ہوگا۔ ایسے تمام طلبہ و طالبات جو پہلے سے جی سی سی ای سکالرشپ لے رہے تھے کو اب مزید چالیس فیصد رعایت مل جائیگی۔ یہ فیصلہ کویڈ-١٩( کرونا وائرس) سے پیدا ہونے والا صورت حال کے پیش نظر کیاگیا ہے تاکہ اس مشکل وقت میں والدین پر کم سے کم بوجھ پڑ جاے۔ جی سی سی ای پہلے ہی اپنے تمام ریگولر سٹاف کو مارچ اور اپریل کی تنخواہ دے چکی ہے۔
ہفتے کے روز ہونے والی ایک اہم میٹنگ میں مزید یہ فیصلہ کیا گیا کہ جی سی سی ایی بہت جلد ای۔ لرننگ سسٹم متعارف کروائے گا۔ جسکے کے تحت آن لاین کلاسز کا اجرا کیا جائیگا۔