اہم ترین
وزیراعلیٰ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہونے والےاخراجات کی جانچ کیلئے کمیٹی تشکیل دی
گلگت (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے تمام آپرینشل اخراجات کو شفاف رکھا جائے۔ آئی ایس ڈیوٹی کے نام پر ماضی میں گاڑیاں لی گئی اور پسند اور نا پسند کے بنیاد پر خرانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے صوبے میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ جس سرکاری آفیسران کے پاس ایک سے زائد گاڈیاں ہیں وہ جی ڈی اے پول میں جمع کرا دے۔ ائی ایس پر گاڑیاں لینے کی روایت ختم کی جائے۔
وزیراعلیٰ نے کرونا وائرس کے حوالے سے آپریشنل اخراجات کی رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صوبے میں اب تک48کروڈ روپے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جاری کیے گیے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام اخراجات کی جانچ کیلئے صوبائی وزیر قانون، صوبائی وزیر جنگلات اور مشیر خوارک پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں بہتر طبعی سہولیات کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کیے۔ سی ٹی سکین مشینوں اور ڈائلاسیز مشینوں کی خریداری کی جائے۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں 27 ہزار مستحق گھرانوں کو راشن فراہم کرنے کے جاری عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ عید گاہوں، مساجد اور بازاروں کیلئےSOPs پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر عمل کرائینگے لیکنSOPs پر عمل درآمد میں سختی کی جائے۔ کرونا ٹیسٹ کے بغیر صوبے میں داخلے پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ ماسک کا استعمال، سماجی دوری سمیت دیگرSOPs پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
وزیراعلیٰ نے صوبائی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں توڈ پھوڈ کرنے کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر گلگت کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے اور ہسپتالوں میں سیکورٹی یقینی بنانے
کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں سخت کاروائی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ15جولائی تک سکول بند رہینگے اور ہیلتھ ایڈوائزی کی روشنی میں سکول کھولنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔