May 27, 2020 پامیر ٹائمز متفرق Comments Off on نلتر واقعے کو مذہبی رنگ دینے سے اجتناب کیا جائے، عوامی ایکشن کمیٹٰی
گلگت(نمائندہ خصوصی) عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس مقامی ہوٹل گلگت میں منعقد ہوا اجلاس میں جنرل سیکریٹری عوامی ایکشن کمیٹی پروفیسر سید یعصب الدین کاظمی، عوامی ایکشن کمیٹی کے ترجمان محمد فاروق، انجمن تاجران کے جنرل سیکریٹری مسعود الرحمن، ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر راجہ ناصر عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما یوسف ناشاد ، غلام عباس ، راجہ شاہ اور دیگر نے شرکت کیا۔ اجلاس میں گزشتہ دنوں نلتر واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین سے تعزیت بھی کیا گیا اور اجلاس میں کہا گیا کہ نلتر واقعے کو مذہبی رنگ دینے سے اجتناب کیا جائے اور سیاسی پولیٹیکل سکورنگ کے لئے اس کو ایشو نہیں بنایا جائے جو بھی اس واقعے میں ملوث ہیں ان کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے اور لواحقین کو فوری انصاف فراہم کیا جائے اس ناخوشگوار واقعے پر ہم نلتر کے عمائدین سے اپیل کرتے ہیں جذبات سے اس وقت کام نہیں لیا جائے اور صبر و تحمل کے ساتھ کام لیکر اصل جو امن کے دشمن ہیں ان کو بے نقاب کیا جائے مزید کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھایا جائے جس سے گلگت بلتستان متاثر ہوجائے اور ہم غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور عوامی ایکشن کمیٹی کا وفد نلتر کا دورہ کرے گا اور قیام امن کے ساتھ دیگر جو بھی مسائل ہیں ان کو حل کرنے کے لئے کردار ادا کرے گا ۔ اجلاس میں دیامر بھاشہ ڈیم کے فوائد گلگت بلتستان کو دینے کا مطالبہ کیا گیا اور لینڈ ریفارمز ایکٹ کو مسترد کرکے اس کو عوام دشمن ایکٹ قرار دیا گیا اور جو بھی ممبر اسمبلی اس ایکٹ پر دستخط کرے گا وہ گلگت بلتستان کے عوام اور قومی دشمن تصور کیا جائے گا اور اس ممبر کا عوام سوشل بائیکاٹ کرینگے۔ اجلاس میں ہوٹل انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بھی بات ہوئی جس پر مطالبہ کیا گیا کہ ہوٹل انڈسٹری کے جو بھی مطالبات ہیں ان کو پورا کیا جائے ۔
Aug 04, 2022 Comments Off on ” افواج پاکستان کی لازوال قربانیاں ”
Jul 29, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ – آخری قسط۔
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on نہ جانے کونسی گولی پہ نام لکھا ہے
Jun 20, 2022 Comments Off on اپر چترال میںنو منتحب تحصیل چیرمین اور کونسلرز کی تقریب حلف برداری
May 21, 2022 Comments Off on نوجوان سیاسی کارکن مہربان کریم عزیز قضائے الہی سے وفات پاگئے، آبائی گاوں گلمت میں تدفین
Apr 30, 2022 Comments Off on شندور پولو فیسٹیول سے قبل بارست میںپولوگراونڈ کی تعمیر کا عزم
Jun 25, 2021 Comments Off on سرفہ رنگہ جیپ ریلی کو شگر سے منسوب کیا جائے، انتظام شگر ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے، عمائدین شگر کا مطالبہ
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ چوتھی قسط
Jul 18, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ تیسری قسط
Jul 15, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ ۔ قسط دوئم