خبریں

لاپتہ طالب علم کی نعش دریاۓ اشکومن سے برآمد

اشکومن(کریم رانجھا) عیدکے روز گاٶں کوچدہ کے لاپتہ ہونے والےجماعت نہم کے طالب علم نعمان سراج ولد سراج علی شاہ کی نعش ہاسس کے مقام پر دریاۓ اشکومن سے برآمد۔متوفی کے قریبی عزیز نے سگریٹ نوشی کرنے پر مبینہ طور پرڈانٹ ڈپٹ اور والدین کو سگریٹ نوشی بارے آگاہ کرنے کی دھمکی دی تھی ۔ذرائع کے مطابق عیدالفطر کی شام متوفی اور اس کےایک دوسرے دوست کو سگریٹ نوشی کرتے دیکھ کر قریبی عزیز نے دونوں لڑکوں کو سخت تنبیہ کرتے ہوۓ ڈانٹ پلاٸ اور مبینہ طور پروالدین کو بتانے کی دھمکی جس پر مسمی نعمان موقع سے بھاگ گیا۔اگلے روزتک گھر نہ آنے پر والدین اور رشتہ داروں نے تلاش شروع کردی اور تھانہ چٹورکھنڈ کو بھی گمشدگی سے آگاہ کیا ۔آج(بدھ)کی سہہ پہر اطلاع ملی کہ ہاسس کے مقام پر دریاۓ اشکومن کے کنارے لاش ملی ہے جس پر ایس ایچ او چٹورکھنڈ وعملے نے نعش قبضے میں لے کر سول ہسپتال چٹورکھنڈ منتقل کردی جہاں ڈاکٹر کی عدم دستیابی کے سبب تین گھنٹے گزرجانے کے بعد اشکومن پراپر سے ڈاکٹر بلوا کر لاش کا پوسٹمارٹم کرکے لواحقین کے حوالے کیا گیا۔متوفی کی جسد خاکی کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں آباٸ قبرستان واقع کوچدہ میں سپرد خاک کیا گیا۔پولیس نے 174 کا مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button