اہم ترین

کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے دیگر اضلاع سے آنے والے افراد پر ضلع گلگت میں داخلے پر مکمل پابندی عائد

گلگت (پ ر) صوبائی حکومت کے ہدایات کے مطابق کرونا وائرس کے روک تھام کے حوالے سے دیگر اضلاع سے آنے والے افراد کو ضلع گلگت داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

  اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نوید احمد نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں  اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری کروہ ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ تاکہ اس عالمی وباء سے خود کو بھی بچا سکیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھ سکیں۔   ایمر جنسی کی صور ت میں ڈی سی آفس سے پاس حاصل کر کے سفر کریں ۔

حالیہ دنوں میں مختلف ا ضلاع سے آنے والے افراد کی وجہ سے گلگت شہر میں کرونا وباء پھیلا ہوا ہے جس کی وجہ سے ضلع گلگت  میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button