جرائم

مناپن پولیس کی کامیاب کاروائی، مویشی خانے میں نصب دیسی شراب بنانے کا پلانٹ پکڑا گیا

نگر( خصوصی رپورٹ) مخبر کی اطلاع پر اے ایس پی نگر کامران خان کی سربراہی میں مناپن نگر کی پولیس نے کاروائی کے دوران مویشی خانے میں نصب دیسی شراب بنانے کا پلانٹ پکڑ لیا۔ پلانٹ چلانے والے شخص کا تعلق مرتضی آباد ہنزہ سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق موضع میاچھر مٗرکو کے مٗقام پر خفیہ طور پر ایک مویشی خانہ میں نصب دیسی شراب کا ایک بڑا پلانٹ پکڑا چلایا جا رہا تھا۔ پلانٹ شرافت جمیل ولد بزرگ جمیل کی زمین پر نصب کیا گیا تھا مگر اسے چلانے والے حامد حسین ولد شکور اللہ بیگ کا تعلق مٗرتضی آباد ہنزہ سے ہے۔ چھاپے کے دوران 500 لیٹر شراب برآمد کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ضلع نگر میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ جبکہ اس واقعہ میں ملزم کا تعلق ضلع ہنزہ سے ہے۔

یہ کارروائی عمائدین میاچھر کے بھر پور تعاون سے عمل میں لایا عوامی حلقوں نے پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب آپریشن پر مبارک باد دی ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کر کے انہیں پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button