جرائم

برکولتی یاسین میں‌30 سالہ شادی شدہ خاتون قتل

یاسین (کرائم رپوٹ )یاسین کے بالائی گاوں برکولتی میں نامعلوم افراد نے گزشتہ رات گھرمیں گھس کر 30سالہ شادی شدہ خاتون کو آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
یاسین پولیس زارئع کے مطابق برکولتی یاسین سے تعلق رکھنے والی تین بچوں کی ماں (ن) کو نامعلوم فردیاافراد نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوے برآمدہ کا دروازہ توڑنے کے بعد گھرمیں گھس کر قتل کردیا ہے۔ گولیاں مقتولہ کی پشت پر لگی ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ واردات کی رات مقتولہ اپنے تین بچوں کے ہمراہ گھرپر تھی،  جبکہ مقتولہ کا شوہرمحنت مزدوری کی غرض سے گلگت شہرمیں مقیم ہے۔
گھروالوں کے اطلا ع پر یاسین پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لیکر سول ہسپتال طاوس سے پوسٹ ماٹم کروانے کے بعد ورثا کے حوالے کردیا ہے ۔
یاسین پولیس نے تھانہ یاسین میں نامعلوم ملزمان کے خلاف زیردفعہ 302  قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتش کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button