کالمز

سیاسی اجتماعات کروانا سمجھ سے بلاتر!

ازقلم: محبوب حسین 
کرونا وائرس وبا کے پیش نظر پوری دنیا کا نظام درہم برہم  ہے اور تمام ادارے گزشتہ کئی مہینوں سے بند ہیں۔ ظلم کرونا نے آئے دن سینکڑوں کے تعداد سے پوری دنیا کے شہروں کو اپنی لپیٹ میں لیتا ہے اس میں جوان ، بچے اور بوڈھے تمام اس مہلک وبا کی وجہ سے اپنی زندگی گنوا بیٹھے ہیں۔ اب تک کے اطلاعات کے مطابق لاکھوں کی تعداد میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد اس مہلک وبا میں مبتلا ہوئے ہیں اور دوسری جانب ساڑھے چار لاک سے زائد افراد نے اس وبا کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
کروناوائرس کے پھلاو کے پیش نظر تمام تر ادارے بند ہیں۔ والڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ہدایت کے مطابق تمام تر اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اور تمام سرکاری اور نجی اداروں کی جاب سے بھی ایس اور پیز پر عملدرآمد کرنے پے آئے دن زور دے رہے ہیں۔
تمام ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کام جاری رکھیں۔ جس میں جسمانی فاصلہ۔ بغل گیر سے اجتناب وغیرہ شامل ہے۔
تمام تر ادارے بند ہونے کے باوجود گلگت بلتستان میں سیاسی اجتماعات ہونا سمجھ سے بلاتر ہے۔ آئے روز مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد شہریوں کو ڈھال بنا کے مختلف جگہوں پہ سیاسی اجتماعات کروارہے اور اپنی سیاست چمکانے کے لیے گروہوں اور ٹولوں کی شکل میں کھلم کھلا سیاسی کمپین میں لگے ہوئے ہیں۔ایک طرف کرونا وائرس اپنے عروج کی طرف گامزن ہے تو دوسری جانب ہمارے عقل کے اندھے  سیاسی نمائندے الیکشن کمپین میں بغیر ایس او پیز ہر گاوں شہر اجتماعات کروارہے ہیں۔ ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں پہ بھی سوالیہ نشان ہیں۔ قانون سب کے لیے برابر ہے ۔
ہمارے جتنے بھی ادارے کام کر رہے ہیں ان سے گزارش ہے کہ قبل از وقت انتخابات کروانا ممکن نہیں اور جتنے بھی ہمارے سیاسی نمائندے الیکشن کمپین میں زور و شور سے لگے ہیں ان سے بھی التماس ہے کہ سماجی دوری کو برقرار رکھتے ہوئے اور کرونا وائرس کے ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنے الیکشن کمپین کا آغاز کریں۔ وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان انتظامیہ اور جو بھی نگران سیٹ اب میں آئے ان سے بھی گزارش ہے کہ قبل از وقت سیاسی کمپین پہ پابندی عائد کر کے الیکٹرانک ووٹ کاسٹ کا سسٹم متعارف کروائے تاکہ شہری گھر میں بیٹھ کر اپنے پارٹی کے نمائندوں کو ووٹ کاسٹ کر سکے۔
اس لیے ہمارے اداروں کو چاہیے کہ وہ تمام ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورکس کو یہاں پہ انٹرنیٹ سہولت مہیا کرنے کی باقاعدہ اجازت دی جائے، اگر وبا میں سیاسی اجتماعات کروا کے اور لوگوں کا ہجوم جمع کروا کے سیاسی کمپین کے لیے اجازت دینا موت سے کھیلنے کے مترادف ہوگا ۔ کیونکہ گلگت بلتستان میں آئے روز کرونا وائرس کے کیسیز بڑھنا لمحہ فکریہ ہے اور ہمارے پاس اتنے سہولیات بھی نہیں ہیں جس کے بدولت ہم اس وبا پہ قابو پا سکیں۔ تمام سرکاری اور نجی اداروں سے پرزور اپیل ہے کہ قبل از وقت سیاسی اجتماعات پہ مکمل پابندی عائد کردیں، اب ہمیں سیاست کی نہیں ہمیں  ہمارے شہریوں کی زندگی عزیز ہے۔
الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان، پاکستان کی مرکزی حکومت اور ہمارے انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں سے ایک بار پھر اپیل ہے کہ سیاسی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کرواکے اور جو بھی اس کمپین میں مصروف عمل ہیں انکے خلاف قانونی ایکشن لیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button