خبریں

اشکومن میں بھی ایس سی او کی ناقص انٹرنیٹ سروس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اشکومن (نامہ نگار) ضلع غذر کے دور آفتادہ علاقہ پراپر اشکومن میں اشکومن یوتھ کے زیر اہتمام ایس سی او کی ناقص انٹرنیٹ سروس اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی آن لائن کلاس پالیسی کے خلاف اشکومن خاص میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
 احتجاج میں کرونا کی وجہ سے  ملک بھر سے چھٹیوں پر آئے ہوۓ مختلف یونیورسٹیوں, کالجوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے سٹوڑنٹس اور یوتھ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرین نے مختلف پلے کارڑز اٹھا رکھے تھے۔ جن میں مختلف نعرے درج تھے مظاہرین نے مومن آباد اشکومن سے فیض آباد بازار تک ریلی نکالی اور ایس سی او کے خلاف نعرے بازی کی ۔ احتجاج میں پی ٹی آئی ضلع غزر کے سیکرٹری انفارمیشین نوجوان سیاسی قیادت عاطف سلمان نے خصوصی طور پر شرکت کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عاطف سلمان نے کہا ایچ ای سی نے اَن لائن کلاسوں کے نام پر پیسے بٹورنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے قابل مذمت یے۔ اشکومن میں انٹرنیٹ کی رفتار نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس رفتار کے انٹرنیٹ سے آن لائن کلاسوں تک رسائی ممکن نہیں ہے۔ عاطف سلمان نے فورس کمانڑر ناردرن ایریاز میجر جنرل احسان محمود خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  جلد از جلد اشکومن پراپر میں فور جی انٹرنیٹ بحال کیا جائے۔
سیاسی و سماجی شخصیت علی رحمت نے ایس کام کی ناقص انٹرنیٹ سروس اور ایچ ای سی کی طلباء دشمن پالیسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ای سی ان لائن کلاسوں کی ڈرامہ بازی بند کرے۔ ہمارے طلباء ہمارے مستقبلِ کے معمار ہیں  ان کے کیریئر کے ساتھ ہم کھیلواڈ ہونے نہیں دینگے۔ علی رحمت نے ایس سی او حکام سے مطالبہ کیا کہ ایس سی او  انٹرنیٹ کی رفتار بڑھا دے ورنہ ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔
احتجاج میں مختلف یونیورسٹیوں، کالجوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے اپنے تقریروں میں ایس کام انٹرنیٹ کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پراپر اشکومن میں فور جی سروس بحال کیا جائے۔
 ایس سی او  کے ناقص انٹرنیٹ سروس کی وجہ سے اشکومن خاص اور ضلع بھر کے طلبا و طالبات سخت ذہنی اذیت کے شکار ہیں۔ احتجاج کے آخر میں مظاہرین نے کہا کہ ہم اپنا اگلا لائحہ عمل غذر یوتھ کمیٹی کیساتھ مل کے طے کرینگے۔ اگر ہمارے مطالبات کی شنوائی نہیں ہوئی تو ضلع بھر پھر گلگت بلتستان سطح پر احتجاجی مظاہرے کرینگے۔ احتجاج فیض آباد مین بازار میں اختتام پزیر ہوا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button