مجھے وزیر اعظم سے ایوارڑ ضلع نگر کے عوام کی بدولت ملا ہے، ڈپٹی کمشنر شاہ رُخ چیمہ
نگر(اقبال راجوا) گزشتہ دن اپنے دفتر میں ایک اہم ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر نگر محمدشاہ رخ چیمہ نے کہا کہ کوواٸیڈ 19سے ضلع نگر سب سے پہلے اور سب سے زیادہ متاثر ہوا لیکن عوام نے ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون اور اللہ کے فضل و کرم سے اس وبا ٕ کے اثرات نگر پر خطرناک نہیں پڑے اور وبا ٕ نہیں پھیل گیا ۔ ابتداٸی دنوں میں ہی نگر میں انتظامیہ اور عوامی سماجی تنظیمات اور رضاکاروں کی خصوصی تعاون سے جزوی لاک ڈاٶن اپنایا گیا اور اس وبا ٕ کی روک تھام کے لٸے زیادہ سے زیادہ حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جس سے وباٸی اثرات پھیل سکے ۔ تمام متاثرہ افراد اور سعودی عرب ایران عراق سے آنیوالے زاٸیرین و حجاج کو مناسب ماحول اور قرنطینہ مراکز میں بہترین نگہداشت میں بٹھایا گیااور وبا ٕ سے شدید متاثرہ افراد کا خاص خیال رکھاگیا۔ نگر کے فلاحی اور سماجی تنظیمات اور رضاکاروں اور سول سوساٸیٹی ورکروں کی مدد سے اندرون وبیرون ضلع نقل و حمل پر پابندی عاٸد کی گٸی اور عوام نے رضاکارانہ طور پر خود کواپنے گھروں تک محدود کیا نتیجے میں عوام اس مہلک وبا ٕ کے اثرات سے محفوظ رہے. انہوں نے وزیر اعظم کی جانب سے پاکستان بھرمیں ضلع نگر سمیت کل 6 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو اپنے ضلع کی عوام کو کرونا سے محفوظ رکھنے میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے پرڈپٹی ایوارڑ دینے کے حوالے سے مبارکباد دینے پر کہا کہ ایوارڑ سے کہیں زیادہ مجھے اس بات پر خوشی ہوٸی جب وزیر اعظم عمران خان نے یہ کہا کہ ہم نے سمارٹ لاک ڈاٶن کادیب تصور ضلع نگر میں کٸے گٸے جزوی لاکه ڈاٶن سےحاصل کر لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نگر نےایوارڑ سے متعلق کہا کہ یہ ایوارڑ ضلع نگر کی عوام کی تعاون پر اعترافی اعزاز سمجھتا ہوں۔ جبکہ گلگت بلتستان عام انتخابات کی تیارہوں سے متعلق سوال پر انہوں کہا کہ الیکٹورل لسٹوں میں نقاٸص ہیں جن کو دور کرنے کے لٸے کافی وقت درکار ہے ۔ پچھلی مردم شماری میں ضلع نگر کو 69 بلاکس میں تقسیم کیا گیا اب تمام نقاٸص دور کرکے ہم با آسانی ان بلاکس میں الیکشن شیڈول کے مطابق پرامن فٸیر اور آزادنہ ماحول میں انعقاد کے لٸے تمام تر اقدامات کٸے جاٸیں گے۔ انہوں نے نگر کی عوام کو ایوارڑ کی مبارکباد دی اور کہا کہ نگر کی عوام سےاپیل کی کہ وہ اپنے شناختی کارڑ کو ہر لحاظ سے چک کر کے تیار رکھیں زاٸد المعیاد شناختی کارڑ فوٹو کاپی یا نادرا رسید پر ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اس طرح ہم آزاد اور منصفانہ ماحولياتی میں الیکشن کی بڑی زمہ داری بھی منعقد کرنے میں کامیاب ہونگے۔ انہوں نے پرامن پولنگ اور ہر پولنگ اسٹیشنز پر سیکورٹی کی صورتحال کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا انہوں نے پچھلےمردم شماری میں کٸےگٸے69بلاکس کےمطابق انتخاباتی عمل ترتیب دینے کی حکمت عملی کا بھی ذکر کیا ۔۔