Jul 26, 2020 پامیر ٹائمز خبریں Comments Off on چپورسن ویلی کی خستہ حال اور پرخطر سڑک بلڈوزر پھنس جانے کے باعث بند ہے، عوامی ورکرز پارٹی چپورسن
گوجال (پریس ریلیز) عوامی ورکرز پارٹی چپورسن یونٹ کے رہنماوں ذیشان، عابد طائشی، شیرباز و دیگر نے چپورسن روڈ کی خستہ حالی پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس کہ وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے ہنزہ کی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس اہم مسئلہ کی جانب توجہ دیں اور لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کیے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سڑک پر مرمت کے لیے ملازمین کے نہ ہونے کی وجہ سے سڑک ٹوٹ پھوٹ اور خستہ حالی کا شکار ہے۔ مزید یہ کہ ایسی حالت میں ایک بُلڈوزر کے اس سڑک پر پھنس جانے سے آمدورفت مکمل معطل ہو چکا ہے اور چپورسن سے سوست تک لوگ پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔
اس صورتحال کی وجہ سے بیمار، عمر رسیدہ افراد, خواتین اور بچوں کو سفر کرنے میں بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.
عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان چپورسن کے ان کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ روڈ سردیوں میں برف جم جانے اور گرمیوں میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے مستقل بند رہتا ہے۔ اور مقامی لوگ خود اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کی مرمت کرکے بمشکل گاڑیوں کے گزرنے کے لئے ممکن بناتے ہیں۔ جبکہ متعلقہ پی ڈبلیو ڈی کا محکمہ اس پر کوئی توجہ دینے کو تیار نہیں۔
روڈ کے خراب حالت کی وجہ سے سیاح بھی وادی چپورسن میں آنے سے کتراتے ہیں۔ لوگوں کے زرعی پیداوار اور پھل اور سبزیاں بر وقت قریبی منڈی سوست تک نہیں پہنچایا جا سکتی ہے اسلئے لوگوں کی ذریعہ معاش پر بھی بُرا اثر پڑتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ سوائے عوامی ورکرز پارٹی کے دیگر سیاسی جماعتیں اور رہنماء اس اہم مسئلہ پر خاموش ہیں۔ وہ صرف الیکشن کے دنوں میں اس دور افتادہ وادی میں وارد ہوتے ہیں اور زبانی جمع خرچ اور ووٹ لینے کے بعد غائب ہوتے ہیں۔
پارٹی رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ اس روڈ کی مرمت فوری طور پر کی جائے اور اس کی مینٹنینس کے لئے مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جائے تاکہ روڈ کی حالت ٹھیک رہے اور لوگ کو سفر میں دشواری نہ ہو۔
Aug 04, 2022 0
Jul 29, 2022 0
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on نہ جانے کونسی گولی پہ نام لکھا ہے
Jul 08, 2022 Comments Off on ٹریفک حادثے میںجانبحق ہونیوالے چترال کے باسی احسان الحق کی جسد خاکی تین دنوںمیں امریکہ سے پاکستان روانہ کی جائے گی
Jun 30, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں 3.4 ارب روپے کی لاگت سے 19 ترقیاتی منصوبوںکی منظوری اور سفارش
Jun 30, 2022 Comments Off on چترال کے علاقہ آرکاری میں گلیشیائی جھیل کے ٹوٹنے سے سیلاب نے تباہی مچادی
Jun 20, 2022 Comments Off on کھوت، چترا ل میں فراہمی آب کا منصوبہ مکمل، 1500 سے زائد باشندے مستفید ہونگے
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ چوتھی قسط
Jul 18, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ تیسری قسط
Jul 15, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ ۔ قسط دوئم