اہم ترینخبریں

منا ور جیل گلگت بلتستا ن کا پہلا جیل ہو گا جس میں قید یو ں کیلئے سہو لیا ت مہیا ہو نگی۔ و زیر اعلیٰ گلگت بلتستا ن

گلگت (ارسلان علی ) و زیر اعلیٰ گلگت بلتستا ن حا فظ حفیظ الر حمن نے کہا ہے کہ محکمہ پو لیس میں شولڈر پر مو شن پر سختی سے پا بند ی ہے۔ پو لیس میں سیا سی بنیا دو ں پر شو لڈر پر مو شن نہیں ملا ۔ اگر کسی نے بہتر ین کا ر کر د گی کا مظا ہر ہ کیا ہے تو اسکو دوسر ی شکل میں انعا م ملنا چاہیے۔ ہما ر ے ہا ں پو لیس محکمے میں شولڈر پر مو شن اور تمغے دینے کی غلط روایت رہی ہے۔ ہما ر ی حکو مت آ نے کے بعد اس روایت کو ہم نے ختم کیا ہے۔ یہ بھی ایک افسو س نا ک با ت ہے کہ گلگت میں ما ضی میں فر قو ں کے نا م پر جیلیں بنی ہے سزا اور جزا کا نظا م آ د م کے دور سے شر و ع ہو ا ہے جو ں جو ں شہر ی علا قے بڑ ھتے جا تے ہیں و ہا ں پر کر ا ئم میں اضا فہ ہو تا ہے اور سزا اور جزا کا نظا م مو ثر کر نے کی ضرو ر ت پڑ تی ہے گلگت بلتستا ن نے بہت سے ایسے حا لا ت دیکھے ہیں افسو س نا ک صو ر ت حا ل پیدا ہو ئے ہیں اس حد تک پیدا ہو ئے ہیں کہ ہما ر ی ایک ہی جیل با ر با ر ٹو ٹتی رہی ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے منگل کے رو ز پو لیس ٹر یننگ سنٹر میں جمنا ئزم منصو بے اور منا ور جیل کے فیز 1منصو بے کے افتتاح کے مو قعے پر خطا ب کر تے ہو ئے کہا۔

و زیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ما ضی میں پر ا ئمر ی اور مڈ ل سکو ل کو جیل بنا دیا گیا اور اسکے خطر نا ک قید ی بھا گ جا تے تھے۔ پو ر ے گلگت بلتستا ن میں آ ج بھی ایک ایسا جیل نہیں ہے کہ کسی سزا یا فتہ قید ی کو رکھا جا ئے۔ ہما ر ے پا س اس و قت جو جیلیں ہیں و ہ زیر تفتیش ملز ما ن کیلئے ہیں۔ منا ور جیل گلگت بلتستا ن کا پہلا جیل ہو گا جس میں قید یو ں کیلئے سہو لیا ت مہیا ہو نگی۔ سزا اور جزا کا نظا م ریا ست کی ذمہ دار ی ہو تی ہے جیلو ں میں اچھے انسا ن بنا نے میں محنت ہو تی ہے۔ ہما ر ے ہا ں بد قسمتی سے یہ ہے کہ اچھا آ د می جیل جا تا ہے اور بر ا آ د می بن کر نکلتا ہے۔ یہ بھی ایک المیہ ہے کہ جیلو ں کے اندر سہو لیا ت صحت اورذہنی صحت کے لیے بھی کا م ہو نا چاہیے۔ و زیر اعلیٰ نے کہا کہ آ ج کی پو لیس پہلے کی پو لیس سے بہتر ہے۔ پو لیس میں بھر تیا ں میر ٹ پرہو تی ہے ہم نے پو لیس کو سہو لیا ت فراہم کیے پو لیس نے اپنا کر دار ادا کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button