پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے خواتین کو مضبوط بنانے کے لئے عملی کام کیا ہے،شہناز بھٹو
غذر: پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کی خواہش ہے تاکہ علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکوں ،جیسا کہ ماضی میں بھی پیپلزپارٹی نے ہمیشہ علاقے کی تعمیر وترقی کےلٸے بلا تفریق کام کیا ہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی رہنما شہناز بھٹو نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوٸے کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے خواتین کو مضبوط بنانے کےلٸے کام کیا ہے ۔آج بھی پارٹی میں موجود خواتین کو ہر شعبے میں اولین ترجیح دی جاتی ہے۔صوباٸی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ ایک منجھے ہوٸے سیاستدان ہے ان کی قیادت میں پارٹی اب مضبوط ہوچکی ہے۔ انے والے انتخابات میں کامیابی کے بعد علاقے کی تعمیر وترقی کے ساتھ ساتھ خواتین کو درپیش مشکلات کے حل کےلٸے بھر پور کوشش کرینگے۔ علاقے میں سڑکوں کی فراہمی اور فوروغ تعلیم سمیت غربت کا خاتمہ اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہیں ، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں حصہ لینے کےلٸے پارٹی ٹکٹ کےلٸے درخواست جمع کرلیا ہے