خبریں

الرحیم ملٹی پرپزکوآپریٹیو سوسائٹی کی طرف سے قرضہ داروں کے لۓ تین سے پانچ فیصد شرح منافع معاف کرنے کا اعلان

گلگت ( پ ر)  الرحیم ملٹی پرپزکوآپریٹیو سوسائٹی گلگت بلتستان کے بورڈ آف ڈاٸریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت راجہ میر نواز میر صوباٸی صدر الرحیم کواپریٹیو سوساٸٹی گلگت بلتستان سوساٸٹی ہذا کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں موجودہ لاک ڈاٶن کے نتیجے میں پیدا ہونے والے معاشی بحران اور اس کے زندگی کے مختلف شعبوں پر پڑنے والے منفی اثرات پر سیرحاصل بات چیت کی گٸ۔
اجلاس میں کہا گیا کہ موجودہ وبا کے نتیجے میں پوری دنیا میں اور مملکت خداداد پاکستان میں معاشی سر گرمیاں ماند پڑگٸ ہیں جس کی وجہ سے عام کاروباری اور محنت کش سمیت مختلف شعبہ ہاۓ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شدید متاثر ہوۓ ہیں۔
چونکہ الرحیم سوساٸٹی عام کاروباری اور محنت کش لوگوں کی معاشی مدد کے لۓ چھوٹے پیمانے پر قرضہ جات فراہم کرتا ہے ۔جس سے اب تک ہزاروں لوگ مستفید ہوچکے ہیں۔
موجودہ معاشی بحران کی وجہ سے عام کاروباری، خواتین اور محنت کش لوگ جنہوں نے الرحیم سو ساٸٹی سے قرضہ لیا ہے ان کی آسانی کے لٸے حالات کے پیش نظر نیا لاٸحہ عمل تیار کرنا ضروری ہے۔ لہذا اجلاس میں انتہاٸی غور وخوص کے بعد سوساٸٹی کے قرضہ داروں کی موجودہ مشکلات کو سامنے رکھتے ہوۓ ایک معاشی پیکیج دینے کا فصلہ کیا گیا۔ جس کے تحت سوساٸٹی کے تمام قرضہ داروں کے لۓ تین سے پانچ فیصد شرح منافع معاف کیا گیا ہے۔ جن میں حالیہ کویڈ ۔ ١٩ سے متاثر ہونے والے قرض داروں کے علاوہ سوساٸٹی کے پچھلے تمام ڈیفاٹرز کے سر چارجز اور جرمانے بھی معاف کیۓ گۓ ہیں۔
اجلاس میں کہا گیا کہ الرحیم ملٹی پر پز سو ساٸٹی کے تمام قرضہ دار 25 جون 2020تک مذکورہ پیکیج سے فاٸدہ اٹھا کر اپنے قرضہ جات جمع کراکر نٸے قرضہ جات حاصل کر سکتے ہیں۔ ماہ جون کے بعد اس پیکج کو ختم کیا جاۓ گا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ الرحیم سوسا ٸٹی گلگت بلتستان کا واحد ادارہ ہے جس نے ان مشکل حالات میں اپنے قرضہ داروں کو سب سے پہلے ریلیف پیکیج دینے کا اعلان کیا ہے۔ اگر حکومت تعاٶن کرے تو چار ہزارسال سے زاٸد چھوٹے کاروبار اور محنت کش حضرات جو الرحیم سو ساٸٹی کے ممبران یا قرضہ دار ہیں ان کو مستقبل میں مزید ریلیف بھی دیا جاسکتا ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button