جامعہ کراچی میں طالبات کے ہاسٹلز بند رکھنے کا فیصلہ دور افتادہ خطوں کی طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کے مترادف ہے. این ایس ایف گلگت بلتستان
Sep 11, 2020پامیر ٹائمزتعلیمComments Off on جامعہ کراچی میں طالبات کے ہاسٹلز بند رکھنے کا فیصلہ دور افتادہ خطوں کی طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کے مترادف ہے. این ایس ایف گلگت بلتستان
کراچی (پریس ریلیز) کورونا وائرس سے پھیلنے والی وباء کے بعد تعلیمی ادارے بند ہوئے تھے, جس کی وجہ سے دیگر طلبہ کی طرح گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات بھی اپنے گھروں کو گئے تھے. پچھلے کچھ مہینوں میں گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ سہولیات کی عدم فراہمی کے سبب شہروں سے واپس لوٹنے والے طلبہ و طالبات کو سخت مشکلات کا سامنا رہا ہے. مگر اب جب 15 ستمبر سے جامعات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ ہوا ہے تو گلگت بلتستان سمیت پاکستان کے دور افتادہ خطوں کی طالبات کے لئے جامعہ کراچی سے ایک اور بری خبر موصول ہوئی ہے. یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے بقول جامعہ کے تمام ہاسٹلز بند ہی رہیں گے جس کی وجہ سے طالبات جو ہاسٹل میں رہ کر اپنی پڑھائی کرتی تھی, شدید پریشانی کی شکار دکھائی دے رہی ہیں.
این ایس ایف گلگت بلتستان سندھ زون جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے اس فیصلے کی مذمت کرتی ہے. ہم وائس چانسلر سمیت وزارت تعلیم کے ذمہ داران سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں اور طالبات کے ہاسٹلز کو جلد از جلد کھولنے کے احکامات جاری کریں تاکہ وہ مزید کسی پریشانی کے بغیر اپنے پڑھائی کو جاری رکھ سکیں.
این ایس ایف گلگت بلتستان سندھ زون نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ضمن میں دیہی سندھ, بلوچستان, پختونخواہ, پنجاب و کشمیر کی طلبہ تنظیموں کے ساتھ رابطے تیز کئے جائیں گے, اور ہاسٹلز نہیں کھولے جانے کی صورت میں احتجاج کا قانونی حق استعمال کیا جائے گا.
Jul 22, 2020Comments Off on قانون کے مطابق تعلیمی اداروںکے 200 میٹر کے احاطے میںتمباکو نوشی اور فروشی پرپابندی ہے، جبار خان ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم ہنزہ