Jan 03, 2021 پامیر ٹائمز اہم ترین Comments Off on چترال سے “چھمرکن” ویب سائٹ کا اجرا، ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے کیا افتتاح
اسلام آباد (پریس ریلیز) گزشتہ روز اسلام آباد میں سال دو ہزار بیس کے اختتامی اور نئے سال دو ہزار اکیس کے افتتاحی لمحات میں ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان نذیر احمد نے باقاعدہ طور پر چمرکھن ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں مختلف طبقہ ہائے زندگی کے معززین نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔
مہمان خصوصی ڈپٹی اسپیکر صاحب گلگت بلتستان نذیر احمد صاحب نے تقریب سے مختصر خطاب بھی کیا۔ اپنے خطاب میں اُن کا کہنا تھا۔ چترال اور گلگت بلتستان پسماندہ جگہوں میں شمار ہوتے ہیں، ہمارے ہاں مواصلاتی نظام اور انفراسٹرکچر کا فقدان ہے۔ اس ویب سائیٹ کے زرئعے لوگوں میں شعور پیدا کرنا ہے، چترال اور گلگت بلتستان کے عوام کا آواز بننا ہے۔ سیاحت کے فروع کے لئے کام کرنا ہے۔ اور چمرکھن ویب سائیٹ کی پروموشن کے لئے گلگت بلتستان حکومت کی طرف اپنی مدد کا یقین دلایا۔
اس کے علاوہ معزز مہمانوں میں ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد کے علاؤہ گل بہار خان ، شیرزاد علی حیدر ، سجاد سنگال، محبوب علی خان ، حیات خان ،کامل جان ، آصف علی تاج ، موسی خان ،عنایت جان ، محمد سراج اور عدنان علی نے شرکت کی۔
چمرکھن ویب سائیٹ کا مقصد لوگوں تک حقیقت پر مبنی میعاری خبریں پہنچانا ہے۔تاکہ حالات حاضرہ سے بروقت آگاہی ہو۔ اور نوجوانوں کے لئے اچھا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے منزل مقصود تک پہنچ سکے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم چترال کے نوجوانوں میں چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لا سکیں۔
اور اس کے علاوہ چترال میں سیاحت کے فروع کے لئے کام کرنا، نوجوانوں کے لئے معلوماتی پلیٹ فارم مہیا کرنا، تاکہ ان کو ترقی کی راہ میں مدد مل سکے۔ اور اس کے علاوہ نوجوانوں کو اپنے خیالات کو اظہار کرنے کے لئے موقع مل سکے، اور ان کی حوصلہ افزائی ہو۔ ہم چاہتے ہیں، کہ ہم اپنے مسائل کی نشاندہی کرسکے اور ان مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوشش کرسکے۔ اور اپنے علاقے میں درپیش مسائل حُکام تک اعلی تک پہنچا سکے۔
Apr 08, 2021 0
Mar 30, 2021 Comments Off on امجد حسین ایڈوکیٹ کا اعترافِ سچ
Mar 28, 2021 Comments Off on چترال کی ناپسندیدہ، مگرحق پرست شخصیت۔ ایک پہیلی ؟
Mar 28, 2021 Comments Off on سوشل میڈیا کا دانشمندانہ استعمال وقت کی اہم ضرورت
Mar 26, 2021 Comments Off on سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والوںکے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کر لیا گیا ہے:ترجمان صوبائی حکومت
Mar 24, 2021 Comments Off on فکس پے پر بھرتی ہونے والے لیکچرارز کو مستقل کرنے کی کوشش کی بھر پور مذمت کرتے ہیں:نیشنل ویمن فرنٹ
Mar 13, 2021 Comments Off on اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق گلگت بلتستان میںمقامی با اختیارحکومت کا قیام عمل میںلایا جائے، عوامی ورکرز پارٹی کا مطالبہ
Mar 04, 2021 Comments Off on گلگت بلتستان کےآئینی و انتظامی معاملات کا جائزہ لینے کےلئے وزیر اعلی کی صدارت میںکمیٹی قائم