Uncategorizedخبریں

جیل کی گاڑی سے فرار ہونے والے مجرموں‌کی تلاش جاری

چلاس (کرائم رپورٹر)جیل وین سے تین قیدی پولیس کے آنکھوں میں نسوار ڈال کر اور پولیس پر چاقو سے حملہ کر کے فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل چلاس میں قید قمر ولد قدم خان ،ساکن نیاٹ ، بلیر ولد قمر ساکن نیاٹ ،محمد عالم ولد محمد حسین ساکن گونر فارم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ جیل چلاس منتقل کرنے کے لے گئے جونہی قیدی وین رونئی پل کے پاس پہنچی  ۔پولیس کے مطابق قیدیوں نے پولیس کے آنکھوں میں نسوار یا کوئی کیمیکل ڈال دیا اور پھر چاقو سے حملہ کردیا ۔جس کے ساتھ ہی قیدیوں کے ساتھی جو پہلے سے وہاں موجود تھے ان کے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر بٹوگاہ نالہ کی طرف روانہ ہو گئے ہیں ۔جونہی قیدیوں کی فرار کی اطلاع ملی پولیس کی بھاری نفری اے ایس پی رفعت کی قیادت میں بوٹوگاہ نالہ کی طرف روانہ ہو گئی جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد شاکر کی قیادت میں پولیس کی بڑی تعداد گیچی گاوں کی طرف روانہ ہو گئی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ میں ملوث ایک موٹر سائیکل بوٹوگاہ گاوں مل گئی ہے ۔پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج مورخہ ہذا کو بوقت 1330 بجے قیدی ڈسٹرک جیل چلاس کے ملزم کورٹ پیشی کے بعد واپس جیل روانگی پر رونئی پل چلاس کے مقام پر بکتر بند گاڑی میں قیدی ۔
(1) قمر ولدیت قدم خان سکنہ نیاٹ نالہ تھک چلاس
(2) بلیر ولدیت قمر سکنہ نیٹ نالہ تھک چلاس
(3) محمد عالم ولد محمد حسین سکنہ گونر فارم یہ تینوں ملزم تھک جیل میں تھے  نے گاڑی کے اندر موجود پولیس پر کیمیکل پاؤڈر آنکھوں پر پھینکا اور تیز دار آلہ چھری سے وار کیا اور ملزم کے دو ساتھی رونئی پل کے نزدیک موجود تھے جنہوں نے پولیس پر فائر کیا ۔اور اپنے ساتھی تین قیدیوں کو لیکر فرار ہوگئے۔جس میں ایک قیدی محمد عالم کو پولیس نے موقع پر گرفتار کر کے جیل پہنچا دیا ۔باقی دو قیدی ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے ہے۔
ملزم کے وار سے زخمی ہونیوالے پولیس اہلکار۔
1۔حوالدار گل سفید ولد نور ولی عمر 45 سال
2۔ اعجاز ولد محمد غیول عمر 27 سال
3۔محمد بلال ولد غازی خان عمر 25 سال
4۔شاہنواز ولدیت شیر باز عمر 30سال
5۔  بشیر الدین ولد غباز عمر 26 سال۔ریجنل ہسپتال چلاس میں داخل کئے گئے ہیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button