اہم ترین

دیامر میں‌ تین مختلف حادثات، 7 افراد جان بحق، متعدد زخمی

چلاس (محمد علی سے) ضلع دیامر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز مختلف ٹریفک حادثات میں متعدد افراد جان بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

جمعرات کو علی الصبح کوسٹر نمبر JF – 5697، جوکہ پنڈی سے  استور آرہی تھی, اور ٹرک نمبر GLT-1756، جوکہ گلگت سے پنڈی جارہا تھا, بمقام بونر داس چائنہ کیمپ کے ساتھ آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور ایک خاتون سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں درج ذیل افراد شامل ہیں

1عابدین ولد اسماعیل ساکن کوہستان

2سرفراز ولد عبدل ساکن استور

3عمران ولد محمد حسین استور

4اصغر شاہ ولد خوشحال ساکن کوہستان کوسٹر ڈرائیور

5اظہر خان ولد عبدلحدیث  استور6 عبدالحنان ولد محمد خان استور

7اشفاق ولد دلبر استور

8 محمد رمضان ولد اسکندر ہربن

9 شاہ ویز ولد رمضان استور

10 حاجرہ ولد حنیف استور

11شمس ولد حنیف استور

اس کے علاؤہ ٹرک میں موجود 2 افرادجو زخمی ہوئے، درج ذیل ہیں:

1شفاعت ولد عارف، ساکن ہریپور ٹرک کیلنڈر

2محمد اقبال ولد صابر ، ساکن حویلیاں، ٹرک ڈرائیور

 کوسٹر حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو آر ایچ کیو  ہسپتال چلاس لایا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی بعد ازاں کوسٹر کا ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاکرجاں بحق ہو گیا۔

 دوسری طرف چلاس سے داریل جانے والی کار بھاشہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی جس میں سوار پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ۔

تیسرے حادثے میں چلاس سے ہوڈ جانیوالی ٹیوٹا گاڑیاں شئی کے مقام پر کھائی میں جا گری جس میں ایک فرد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے جنہیں ریجنل ہسپتال چلاس پہنچایا گیا ہے اور ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button