اہم ترین

محکمہ برقیات گلگت بلتستان چار کروڑ کا مقروض نکلا

چلاس (نمائندہ خصوصی) ترجمان دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کا کہنا ہے کہ محکمہ برقیات گلگت بلتستان نے معاہدے کے مطابق واپڈا کالونی تھور پاؤر ہاؤس سے بجلی لینے کے بعد چار کروڑ روپے سے زائد واجبات ادا نہیں کیے ہیں۔ واپڈا دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ اور محکمہ برقیات کے درمیان تھور پاؤر ہاؤس سے بجلی کی فراہمی کے لیے معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت تھور پاؤر ہاؤس سے جولائی 2019 سے ستمبر 2020 تک چلاس اور مضافاتی علاقوں کو بجلی فراہمی کی گئی۔ واپڈا کی جانب سے محکمہ برقیات کو متعدد مرتبہ یاد دہانیوں کے باوجود آج تک واجبات ادا نہیں کئے گئے ہیں۔محکمہ برقیات کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث نہ صرف پاؤر ہاؤس کنٹریکٹر کے ساتھ معاملات التوا کا شکار ہیں بلکہ کنٹریکٹر کو ملازمین کی تنخواہوں سمیت دیگر معاملات میں مشکلات درپیش ہیں۔ واضح رہے کہ واپڈا تھور کالونی میں واقع 3.6 میگا واٹ پاؤر ہاؤس صرف واپڈا کالونی کے لیے ہی تعمیر کیاگیا ہے مگر چلاس میں لوڈ شیڈنگ ہونے پر تھور کالونی پاؤر ہاؤس سے بجلی فراہم کی جاتی رہی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button