گوجال (نمائندہ خصوصی) شمشال کی رہائشی 22 سالہ خاتون (الف) کی پر اسرار موت، والدین نے لگایا قتل کا الزام، جبکہ سسرال والے خودکشی قرار دے رہے ہیں۔ پوسٹمارٹم کے بعد فارنزک رپورٹس کا انتظار۔ متوفیہ کی گزشتہ سال ستمبر میں شادی ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن گوجال کے بالائی علاقے شمشال کی رہائشی ایک 22 سالہ خاتون پراسرار انداز میں وفات پاگئی ہے۔ لڑکی کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ خاتون کو قتل کیا گیاہے، جبکہ سسرال والے اسے خودکشی کا واقعہ بیان کررہے ہیں
گوجال پولیس نے والدین کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گلمت میں پوسٹمارٹم کے بعد نمونے فارنزک ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔مرحومہ کو آبائی گاوں میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔
ورثا نے وزیر اعلی گلگت بلتستان اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر اسرار موت کی مکمل جانچ کی جائے اور حقائق کو سامنے لایا جائے۔