پاکستان

گلگت بلتستان کو قائد اعظم کے افکار کی روشنی میں ترقی دیں گے۔ ممبر گلگت بلتستان کونسل وزیراخلاق حسین

سکردو (پ ر) گلگت بلتستان کو قائد اعظم کے افکار کی روشنی میں ترقی دیں گے۔ ہمیں اپنی آزادی کی قدر اور حفاظت کر نی چاہئے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار اور فرمودات پر عمل کر کے ہم ایک مضبوط قوم بن سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممبر گلگت بلتستان کونسل وزیراخلاق حسین نے ایوان اقبال میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آج پاکستان دنیا میں ایک ایٹمی قوت بن کر ابھری ہے آج ہم آزاد فضاؤں میں سانسیں لے رہے ہیں آزاد قوم کی حیثیت سے ہمیں فخر ہے کہ ہم ایک آزاد قوم ہیں اور دنیا میں ہم نے اپنا لوہا منوایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم کی شخصیت تمام پاکستانیوں کیلئے مشعل راہ ہے انکی قیادت میں پاکستان ایک پر عزم جمہوری اور سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ انکے بتائے ہوئے رہنما اصولوں پر عمل کرنا ہے۔تقریب سے ممبر صوبائی اسمبلی عمران ندیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان منیر اے جوہر،سینئر صحافی و ادبی شخصیت اسلم حسین سحر، بلتستان کے سینئر صحافی قاسم نسیم، قاسم بٹ و دیگر نے بھی اپنے خطاب میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی اور رہنما اصولوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔تقریب میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب میں سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے گاکر خوب داد حاصل کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button