متفرق

سرفہ رنگہ جیپ ریلی کو شگر سے منسوب کیا جائے، انتظام شگر ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے، عمائدین شگر کا مطالبہ

شگر(عابدشگری)عمائدین شگر و حصہ داراں ژھے تھنگ نے سرفہ رنگا جیپ ریلی کو سرفہ رنگا جیپ ریلی شگرکے نام سے منسوب کرنے، انتظامات شگر انتظامیہ کو دینے اور2019والی معاہدہ نامہ پر عملدرآمد سے مشروط کرکے انعقاد کی اجازت دے دی۔انتظامیہ 2019کی شرائط پر عملدرآمد کویقینی بنائے۔ورنہ آئندہ سالوں سے جیپ ریلی کا انعقاد مشکل میں پڑجائے گا۔ژھے تھنگ شگر کے شراکت داراں کا اہم اجلاس امام بارگاہ آستانہ میں منعقد ہوا۔ جس میں حسین آباد، سرفہ رنگا، مرہ پی، توت کھور کلاں سمیت تمام12مواضعات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں 2019میں انتظامیہ کیساتھ ہونے والے معاہدوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔جبکہ رواں سال کیلئے مزید شرائط کیساتھ جیپ ریلی کی انعقاد کی اجازت دینے کا فیصلہ ہوا۔ بعد میں عمائدین و نمائندگان نے ڈپٹی کمشنر شگر سے ان کی دفتر میں ملاقات میں مشروط رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے قراداد انہیں پیش کیا۔جس کے مطابق وزارت سیاحت و انتظامیہ ریلی کے بعد ژھے تھنگ کی جیپ ٹریک سمیت کسی حصے پر حقوق یا ملکیت کا دعویدار نہیں ہوگا۔ جیپ ریلی کیلئے مختص شدہ فنڈ سے مناسب کرایہ کی مد میں حصہ داراں کو دینے کا پابند ہوگا۔ جیپ ریلی کے بعد آبادکاری میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔جبکہ دوران ریلی لہو لعب اور علاقائی تہذیب کیخلاف کوئی سرگرمی میں نہیں ہونا چاہئے اور تعمیر شدہ کمروں کو کوئی نقصان نہین پہنچائیں گے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شگر نے شرکاء کو یقین دلایا کہ ان کی جانب سے دی گئی قراداد کو حکام بالا تک پہنچانے اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button