وزریرستان میںدہشتگردوںکے ساتھ جھڑپ میں گلگت بلتستان کے تین سپوتوں سمیت چار فوجی شہید
اسلام آباد: آئی ایس پی آر سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق 23 اور 24 مارچ کی درمیانی رات، شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل میں دہشت گردوں کے ایک گروپ نے افغانستان سے پاکستان کے اندر دراندازی کی کوشش کی۔ اپنے دستوں کی چوکسی اور بروقت جوابی کارروائی کے باعث دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ دہشت گردوں نے جوابی فائرنگ کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ دہشت گرد ناکام ہو کر فرار ہو گئے اور انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق انہیں بھاری جانی نقصان پہنچا۔
تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران چار سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا جن میں ضلع غذر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان، لاسن حوالدار وجاہت عالم (34) اورسپاہی مقبول حیات (32)، سکردو سے تعلق رکھنے والے سپاہی ساجد علی (22) اور ضلع شیخوپورہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے ساپہی ساجد لنایت (25) شامل ہیں۔
پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔