خبریں

قراقرم یونیورسٹی نے نیا ڈریس کوڈ جاری کر دیا، بال کھلا رکھنے پر طالبات سزا کی حقدار ہونگیں

گلگت بلتستان کی اولین یونیورسٹی، قراقرم انٹرنیشل یونیورسٹی نے طلبہ و طالبات کے لئے نیا ڈریس کوڈ جاری کردیا۔ تنگ پاجامہ پہننے اور بال کھلا رکھنے پر طالبات سزا کے حقدار ہونگے۔ طلبا شارٹس اور تصویروں والے ٹی شرٹ پہن کے یونیورسٹی نہیں آسکیں۔ نئے ڈریس کوڈ کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کے داخلے منسوخ کر کے انہیں یونیورسٹی سے نکال دیا جائے گا۔

یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر کے دفتر سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق نوٹیفکیشن کے تناظر میں طلبہ وطالبات کو تنگ وپھٹی ہوئی جینز، لوفرز، سلیپرز پہننے، جھریوں والے کپڑے یا پراگندہ بالوں کے ساتھ کیمپس میں جازت نہیں دی گئی ہے۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق طلبہ کسی بھی قسم کے شارٹس کو لباس کا حصہ نہیں بنائینگے، تنگ کپڑے نہیں ہونے چاہئیں،ڈھیلی گردن والی قمیضیں ممنوع ہیں،کلاس رومز میں دھوپ کا چشمہ یا پی کیپس پہننے پر پابندی عائد کی گئی،کیمپس میں سلیپرز پہننے کی اجازت نہیں ہوگئی جبکہ سینے یاکمر میں چسپا تصویروں والی قمیضیں پہننے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم چھوٹے لوگو یا نشان والی شرٹس قابل قبول ہونگی۔جبکہ خواتین طالبات کے لیے قمیضیں زیادہ فٹ نہیں ہونی چاہئیں اور نہ ہی نظر آنی چاہیں، قمیض کی لمبائی کم از کم گھٹنے یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے،آستینوں کی لمبائی تین چوتھائی یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے،فٹ شدہ پتلون، چوریدار پاجامے، بغیر کٹی لمبی لمبی قمیضیں ہونی چاہئیں،بالوں کو مناسب طریقے سے باندھنا ہوگا اور کھلے بالوں والی لڑکیوں کو کیمپس میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق کیمپسز میں مطلوبہ ڈرس کوڈ پر عمل درآمد نہ کرنے والوں پر ڈریس کوڈ کے مطابق ڈرس کوڈ کے ضابطے کی خلاف ورزی پر طالب علم کو متعلقہ ڈریس کوڈ سپروائزراورپروکٹر کے ذریعے بلایا جائے گا اور اسے زبانی یاتحریری وارننگ دی جائے گی، دوسری دفعہ طالب علم کو ایک ہزار(1000)روپے کی رقم جرمانہ کیا جائے گا، تیسری دفعہ کیس کو اسٹوڈنٹس ڈسپلنری کمیٹی (SDC) کو بھیج دیا جائے گا۔جو طالب علم کی عارضی یا مستقل برطرفی کا فیصلہ کرینگے۔ یاد رہے کہ ان قواعد کو کوڈ آف کنڈکٹ اور طلبا کی ہینڈ بک کا بھی حصہ بنایا گیا ہے۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق تمام فیکلٹی ممبران، عملہ اور طلبا کو سختی سے متنبہ کیاگیا ہے کہ وہ یونیورسٹی کیمپس اور ہاسٹلز میں میں قابل قبول ڈریس کوڈ کے ضابطے پر عمل درآمد کویقینی بنائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button