خبریں

"افواج پاکستان کے خلاف دشمن کے پروپیگنڈا مہم کی بھر پور مذمت کرتے ہیں”، غازیان دیامر

 چلاس (پریس ریلیز) غازیان گلگت بلتستان نامی تنظیم ضلع دیامر نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وہ افواج پاکستان کے خلاف دشمن کی جانب سے جاری پروپیگینڈا مہم کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق  16 اپریل 2022 کو غازیان دیامر کی ایک ہنگامی اجلاس زیر سرپرستی،  سرپرست اعلیٰ غازیان دیامر جناب صوبیدار میجر ریٹائرڈ سید برکت علی شاہ صاحب منعقد ہوئی۔ اجلاس میں صدر غازیان دیامر عبدالمالک قریشی صاحب،  سیکریٹری فنانس صوبیدار صدور خان صاحب، سیکریٹری انفارمیشن حوالدار نور محمد صاحب، ڈپٹی سیکریٹری فنانس حوالدار فضل الرحمان صاحب، سیکریٹری انفارمیشن تحصیل چلاس حوالدار ضیاء صاحب اور سیکریٹری انفارمیشن تحصیل داریل حوالدار یعقوب صاحب کے علاؤہ کثیر تعداد میں غازیان نے شرکت کی۔ اجلاس میں افواج پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والا دشمن کے گھناؤنے  پروپیگینڈا مہم کی پرزور الفاظ میں مزمت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام زمہ داران نے دو ٹوک الفاظ میں موقف دیدیا کہ سیاسی پارٹیوں کی آڑ میں ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کی کردار کشی کرنے سے باز آئیں ورنہ غازیان گلگت بلتستان ایسے عناصر سے نمٹنا اچھی طرح جانتے ہیں اور دشمن ملک بھارت کو واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ملک عزیز کے دفاع میں پاک آرمی چوکنا ہے اور  تمہارے اس طرح کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب ہونا نہیں دیں گے۔ آخر میں صدر غازیان دیامر عبدالمالک قریشی نے قرارداد پیش کی جو سب نے منظور کیا:-
1. غازیان گلگت بلتستان ریاست اور ریاستی اداروں بالخصوص افواج پاکستان کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔
2. ملک دشمن عناصر سیاسی پارٹیوں کے آڑ  میں ریاستی اداروں بلخصوص افواج پاکستان کی کردار کشی بند کریں
3. سیاسی پارٹیاں ملک دشمن عناصر کو اپنی صفوں میں جگہ دینے سے گریز کریں
4. ریاست اور ریاست کے متعلقہ ادارے ایسے عناصر کی جلد از جلد کریک ڈاؤن کریں تاکہ ملکی سالمیت کی ساکھ کو نقصان نہ ہو۔
5. افواج پاکستان اور عدالت عالیہ پر غیر ضروری اور غیر اخلاقی انگلی اٹھانے والوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
آ خر میں افواج پاکستان اور ملکی سالمیت کے لئے دعا کی گئی اور پاکستان آرمی کے شہداء اور پوری امت مسلمہ کے لئے دعا کی گئی۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button