خبریں

ڈپٹی کمشنر غذرکا دور افتادہ علاقہ درمدر کا دورہ

غذر (بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم نے غذر کے دور افتادہ علاقہ درمدر کا دورہ کیا۔ اس موقع پرعلاقے کے عوام نے ڈی سی غذر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر عوام کے بعض مطالبات پر موقع پر ہی احکامات جاری کئے اور کہا کہ علاقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروے کار لائے جائینگے۔ اس موقع پرمتاثرین درمدر نے پاور ہاوس کے معاوضہ کی تاخیر کے مطالبے پر ڈپٹی کمشنر نے بہت جلد معاوضہ کی ادائیگی کی یقین دہانی کروائی۔

ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم نے درمدر میں 2.4 میگاواٹ بجلی گھر تعمیر کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایگز یکٹو انجینئر واٹر اینڈپاور نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ درمدر پاور پراجیکٹ کی تعمیر اگلے سال کے اخر تک پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے گا جس سے نہ صرف درمدر بلکہ دیگر علاقوں کو بھی بجلی کی فراہمی ہوگی اور ضلع میں بجلی کی کمی کو بڑی حد تک قابو پایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم نے پاور ہاوس کی تعمیر میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button