گلگت بلتستان

غیر مقامی خواتین نازیبا لباس پہن کے ہمارے علاقوں‌کا رُخ‌کر رہے ہیں‌جس سے ہمارے اقدار متاثر ہورہے ہیں، سید عباس الموسوی

شگر(عابد شگری) نائب صدر علمائے امامیہ شگر سید عباس الموسوی نے کہا ہے کہ سیاحوں کی آمد کا وقت ہے مہمانان بلاشبہ اللہ کی رحمت ہے ان کا احترام ہم سب پر لازم ہے۔ لھذا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ مہمانوں کا خیال رکھیں۔لیکن آنے والے مہمانوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ہمارے معاشرے کی اقدار کا خیال رکھیں۔اور اپنے ملبوسات کے چناو میں مقامی ثقافت و تمدن کی رعایت کریں۔لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ آج باہر سے آنے والے مہمانان خصوصاً خواتین انتہائی نازیبا لباس میں ملبوس  ہمارے علاقوں کا رخ کر رہے ہیں۔جوکہ ہمارے اقدار کو متاثر کررہے ہیں۔ لھذا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ آنے والے مہمانوں کو ہمارے اقدار کے بارے میں آگاہ کرے اور ان کو متنبہ کرنے کے لیے کاروائی کرے۔بصورت دیگر اگر مقامی افراد کے اس بابت روک تھام کے نتیجے میں لڑائی جھگڑا ہو اور حالات بد مزگی تک چلے جائے تو تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ سیاحوں کی آمد ایک طرف  معیشت کے حوالے سے نیک شگون ہے۔تاہم۔پردہنکا خیال رکھیں۔چونکہ بلتستان اسلام کے ثقافت و تمدن کا عکاس ہے اس میں بے پردگی و بے حجابی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ لھذا ہم میں سے ہر ایک ذمہ دار ہیں کہ اس بے پردگی کی صورت میں ہونے والی ثقافتی یلغار کو روکنے کے لیے کردار ادا کریں۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button