تعلیم

معیاری تعلیم کے لئے تنوع،  تجس  اور خود شناسی بنیادی عناصر ہیں۔ وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی

سکردو (پ ر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید اصغر زیدی نے بلتستان یونیورسٹی انچن کیمپس میں طلبہ اور فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کے لئے تنوع، تجسس اور خود شناسی بنیادی عناصر ہیں۔ طلبہ کو بااختیار بنانا انتہائی اہم ہے۔اس تقریب میں سٹیج کے فرائض ڈائریکٹر ایکسٹرنل لینکیجز ڈاکٹر اشتیاق حسین منڈوق نے انجام دئیے۔ ڈائریکٹر اکیڈمکس جامعہ بلتستان  ڈاکٹر ذاکر حسین نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ انہیں خود گورنمنٹ کالج لاہور کا طالب علم ہونے کا اعزاز ہے اور جی سی یو جیسے ارتقا یافتہ تعلیمی ادارے کی بصیرت سے ہم آہنگ بلتستان یونیورسٹی کی نوخیز جامعہ بھی عصری تقاضوں کے ساتھ انسانی اقدار اور سماجی علوم کی اہمیت سے آگاہ ہے۔ اور علامہ اقبال کی تصویر خودی کے مطابق خودی کی پرورش و تربیت کے لئے کوشاں ہے ۔ سی سی یو کے وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ بلتستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، جامعات  معاشرے کی فعالیت اور بہتری میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں جامعہ بلتستان بلتستان کی تعلیمی  ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ، سابق ممبر اسمبلی عمران ندیم نے بھی مختصر خطاب کیا اورمعزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا عمران ندیم بھی جی سی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ڈاکٹر اشتیاق منڈوق  نے مہانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وائس چانسلر جی سی یو کے دورے سے دونوں جامعات کو قریب آنے کا موقع ملے گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button