عوامی مسائل

منظوری کے پانچ سال بعد بھی شگر ہسپتال کی تعمیر مکمل نہ ہونا عوامی نمائندوں کی نااہلی ہے، طاہر شگری

شگر(پ ر) مسلم لیگ (ن) شگر کے سینئر رہنما طاہر شگری نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال شگر کی منظوری کے پانچ سال بعد بھی عمارت کی تعمیر مکمل نہ ہونا عوامی نمائندوں کی نااہلی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سابق اور موجودہ نمائندہ دونوں عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں اور نہ ہی انہیں عوام کی فلاح و بہبود سے غرض ہے۔انہو ں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال شگرسابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے شگر کی عوام کیلئے تحفہ تھا جوکہ  صوبائی وزیر تعلیم کی انا اور ضد کی بھینٹ چڑھ کر تاحال تعمیر نہیں ہوسکاہے۔

انہوں نے عدم تعمیر کا ذمہ دار شگر کے ممبر اسمبلی کو قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ اس ہسپتال کیساتھ منظور ہونے والے دیگراضلاع کے ہسپتال مکمل ہونے کے بعد اپ گریڈ ہورہے ہیں لیکن شگر کے عوام 30بیڈ ہسپتال سے تاحال پورا استفادہ کرنے سے محروم ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کیلئے اراضی کی حصول کے بعد اکثریت عوام موجودہ زمین پر ہسپتال کی تعمیر کے حق میں ہے۔ تاہم اس سے اراضی مالکان متاثر نہ ہو۔ ضلعی انتظامیہ متاثرین کی مطالبات اور تحفظات کو فوری پوری کرکے ہسپتال کی تعمیرات کو جلد از جلد شروع کروائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button