تعلیم

"قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی” پر قراقرم یونیورسٹی نے 16 طلبا کے داخلے منسوخ کردئیے

گلگت ( پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیوسٹی ڈسپلنری کمیٹی نے یونیورسٹی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 16طلباکے داخلے منسوخ کردیئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق داخلہ منسوخ کرنے سمیت مذکورہ سولہ طلبا کا کیمپس میں داخلے پر بھی سختی سے پابندی عائد کردی گئی۔
گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی  ڈسپلنری کمیٹی نے یونیورسٹی قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر تادیبی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سولہ طلبا کے داخلہ منسوخ کرتے ہوئے یونیورسٹی داخلے پر پابندی عائد کردئیے۔ایڈیشنل رجسٹرار اکیڈمک کی آفس  سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر No.KIU.Acad-1(2)/2019/48816کے مطابق یونیورسٹی ڈسپلین سیکشن 8.3 کی خلاف ورزی کے مرتکب پانے والے طلبا کے خلاف جرمانے عائد کئے گئے تھے۔ طلبا کی طرف سے جرمانے جمع نہیں کرائے گئے اور کئی دفعہ جرمانے جمع کرانے کے حوالے نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔قراقرم انٹرنیشنل یونیوسٹی  ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلے کے مطابق جن سولہ طلبا کے داخلے منسوخ کئے گئے ہیں ان میں شعبہ آئی آر کے طالب علم اطہر حسین ولد جعفر حسین رجسٹریشن نمبر 2018-kiu-208،شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے طالب علم مظفر عباس ولد محبت علی رجسٹریشن نمبر 2018-kiu473،شعبہ بزنس مینجمنٹ کے طالب علم کاشف حسین ولد داؤد خان رجسٹریشن نمبر 2019-kiu-374،شعبہ آئی آر کے طالب علم شہادت حسین ولد اصفر جان رجسٹریشن نمبر 2018-kiu-288،شعبہ ایجوکیشن کے طالب علم شرافت حسین ولد ارشاد حسین رجسٹریشن نمبر 2019-kiu-214، شعبہ بزنس مینجمنٹ کے طالب علم توصیف حیدر ولد عاشق حسین رجسٹریشن نمبر 2019-kiu380،شعبہ آئی آر کے طالب علم شیراز علی ولد شعبان علی رجسٹریشن نمبر 2018-kiu-5208،شعبہ انگلش کے طالب علم قرار حسین بابوسا ولد اسرار حسین رجسٹریشن نمبر 2020-kiu-1274،شعبہ بیہیویرل سائنسز کے طالب علم نعمان ولد شرافت الدین رجسٹریشن نمبر 2018-kiu-029،شعبہ آئی آر کے طالب علم میر باز ولد محمد موسیٰ رجسٹریشن نمبر 2020-kiu-mf766،شعبہ انمل سائنسزکے طالب علم نجیب حسین ولد غلا م حسین رجسٹریشن نمبر 2018-kiu-347، شعبہ اکنامکس کے طالب علم سجاد حسین ولد اسلم جان رجسٹریشن نمبر 2020-kiu-MSc-415،شعبہ آئی آر کے طالب علم عثمان کاشان ولد شرافت خان رجسٹریشن نمبر 2020-kiu-380،شعبہ فزکس کے طالب علم نزاکت علی ولد شاہین خان رجسٹریشن نمبر 2019-kiu-Bs1178،شعبہ فارسٹری کے طالب علم سید فاتح محمد رضوی ولد محبوب علی شاہ رجسٹر یشن نمبر 2020-kiu-Bs1997اور شعبہ انوائمنٹل سائنسز کے طالب علم شیر علی سکندر ولد غلام محمد رجسٹریشن نمبر 2018-kiu-5436کے نام شامل ہیں۔ یڈیشنل رجسٹرار اکیڈمک کی آفس جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر No.KIU.Acad-1(2)/2019/48816کے مطابق ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اینڈ سیکیورٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان فیصلوں پر سختی سے تعمیل کو یقینی بنائے جس میں ان طلباء کے کیمپس میں داخلے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے جبکہ ڈائریکٹر آئی ٹی کوان طلباء کے LMS اکاؤنٹس فوری طور پر بند کرنے کی بھی ہدایت جاری کئی گئ ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button