تعلیم

بلتستان یونیورسٹی کے "سائنسدانوں”‌کا اعزاز، آلپر ڈوگر سائنٹیفیک انڈیکس کی نئی درجہ بندی جاری

سکردو (پ ر) آلپرڈوگر سائنٹیفک انڈکس کی تازہ ترین درجہ بندی جاری ، یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے سائنس دانوں نے میدان مار لیا، آلپر سائنٹیفک درجہ بندی انڈکس کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق جامعہ بلتستان شعبہ ریاضی کے ڈاکٹر منور علی عباس اس درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر ہے ، شعبہ ریاضی کے ڈاکٹر ذاکر قمر اس درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر ہیں ، جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہیں ،اے ڈی سائنٹیفک انڈکس ایک ایسا سسٹم ہے جو  سائنس دانوں کے کام کاجائزہ لینے کے ساتھ  ان کے تحقیقی کام ، جرنلز اور ساتھ ہی جامعات کے استعداد کا ر کو بھی جانچتا ہے ،اور یہ سسٹم سائنس دانوں کے کام ، ان کے ریسرچ جرنلز اور استعداد کار کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر سال درجہ بندی جاری کرتا ہے ، سال رواں جاری ہونے والی درجہ بندی کے مطابق ڈاکٹر منور علی عباس اس فہرست میں صف اول پر کھڑ ے ہیں جبکہ شعبہ ریاضی کے ڈاکٹر ذاکر قمر دوسرے اورپروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان تیسرے نمبر پر ہیں  ، اس درجہ بندی کو ترتیب دینے کے لیے ائی ٹین انڈکس ، ایچ انڈکس ، اور نمبر آف  سائٹیشنز کا خیال رکھا جاتا ہے ، جامعہ ہذا کے رجسٹرار وسیم اللہ جان ملک نے اس  موقعے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جامعہ ہذا کے سائنس دانوں کا  اس درجہ بندی میں شامل ہونا اور صف آول پہ رہنا یقنا قابل ستائش ہے ، اور اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جامعہ ہذا کے فیکلٹی ممبران ریسرچ ورک  اور اہلیت میں کسی سے پیچھے نہیں ، انہوں نے کہا کہ اساتذہ اس اعزاز کو برقرار رکھنے کے لیے بھر پور محنت جاری رکھیں ، جامعہ ہذا مثبت سرگرمیوں کے فروغ اور فیکلٹی ممبران کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button