تعلیم

قراقرم یونیورسٹی کے طلبہ کا دہشتگرد حملے میں ہلاک ہونے والے کنفیوشیس سینٹر کراچی یونیورسٹی کے چینی اساتذہ کو خراج تحسین

گلگت (پ ر) وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی چائنہ سٹیڈی سنٹر کے اساتذہ، اسٹاف اور طلبا کے ہمراہ اپریل کے مہینے میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کراچی کے بس پر دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے چینی اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاک چائنہ بارڈر خنجراب کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر ریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق دورے کے دوران وائس چانسلر نے اظہار خیال کرتے ہوئے چینی عوام کے سا تھ دلی تعزیت کرتے ہوئے اس دہشت گردانہ کارروائی کی شدید مذمت کی اور دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے تینوں اساتذہ چین اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تبادلوں کے پیامبر تھے۔ وائس چانسلر نے کہاکہ پاک چائنہ دوستی ہمالیہ کے پہاڑوں سے بلند اور بحرہ عرب سے گہری،شہد سے زیادہ میٹھی اور فولاد سے زیادہ مضبوط ہے۔اس دوستی کو سازشوں کے ذریعے کسی صورت کمزور نہیں کیاجاسکتاہے۔اس سے قبل وائس چانسلر نے ہنزہ کیمپس کے طلبا و اساتذہ کے ہمراہ خنجراب نیشنل پارک میں صفائی مہم کا آغا زکیااورخنجراب نیشنل پارک کے مختلف حصوں میں سیاحوں کی جانب سے پھیلائے گئے کچرے کو صاف کیاگیا۔اس مہم کا مقصد سیاحوں اور دیگر افراد کو صفائی ستھرائی کی اہمیت اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button