تعلیم

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے مختلف مضامین کے سالانہ امتحانی شیڈول کا اعلان کردیا

امتحانات7 اکتوبر2022سے شروع ہوکر 4نومبر 2022کو اختتام ہونگے

گلگت(پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے احکامات کی روشنی میں شعبہ امتحانات نے ایسویٹ ڈگری ان آرٹس، ایسویٹ ڈگری ان سائنس،ایسویٹ ڈگری ان کامرس کے سالانہ امتحانی شیڈول کا علان کردیاہے۔ ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر کے مطابق امتحانات 7 اکتوبر2022سے شروع ہونگے جبکہ4نومبر 2022کو اختتام اور پریکٹیکل امتحانات 5نومبر2022سے شروع ہونگے ۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق پہلا پرچہ تاریخ پاکستان پارٹ ٹو،ہیلتھ اینڈ فیزیکل ایجوکیشن پارٹ ٹو،تاریخ اسلام پارٹ ٹو اور فنانشل اکاؤ نٹنگ جبکہ آخری پرچہ تاریخ اسلام ون،کیمسٹری ٹو اورفنکشنل انگلش کا ہوگا۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق امیدوار متعلقہ تاریخ پر اپنے امتحانی مراکز میں حاضری کو یقینی بنائے۔یاد رہے امیدوار وں کے امتحانی سیلپ متعلقہ پتہ پر ارسال کردیاگیاہے کسی بھی امیدوار کو سیلپ نہ ملنے یاکوئی اور مسئلہ درپیش ہونے کی صورت میں شعبہ امتحانات سے رجوع کرسکتے ہیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button