گرم چشمہ (نمائندہ)معروف سیاسی کارکن اور ایل ڈی ایف کے صدر نصرت الہی نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال میں انتظامی معاملات کی آسانی کے لئے چترال کے سابقہ تمام تحصیلوں کی بحالی کا کام مکمل ہوچکا ہے جو کہ ایک خوش آئند اور قابل تحسین عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دور افتادہ اور دشوار گزار راستوں کی وجہ سے تحصیل لٹکوہ کے لوگوں کو بھی سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے ہم حکومت وقت، منتخب سیاسی نمائندوں اور تمام ذمہ داراوں اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ بحال شدہ تمام تحصیلوں کی طرح تحصیل لٹکوہ کو بھی فوری بحال کیا جائے۔ تاکہ علاقے کے عوام کو سہولتیں مہیا ہوسکیں۔ ان کا کہناتھا کہ چترال کے تمام تحصیلوں کی بحالی کے بعد تحصیل لٹکوہ کے عوام بھی یہ حق رکھتے ہیں کہ انہیں بھی ان کے حقوق ان کی دہلیز پر دستیاب ہوں۔
پامیر ٹائمز
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔
متعلقہ
نومنتخب رکن گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ نے بھی پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا
مئی 4, 2016
چترال، زلزلہ متاثرین میں امداد کی تقسیم کےمعاملےپر نائب تحصیلدار دروش کے خلاف عوامی شکایات، اعلیٰ حکام نوٹس لیں
نومبر 23, 2015
یہ بھی پڑھیں
Close