سیاست

مسلم لیگ ن میں نظریاتی کارکنوں کو کھڈے لائن لگانے سے پارٹی کو شدید نقصان پہنچے گا، صدر مسلم لیگ ن دیامر

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صدر مسلم لیگ ن دیامر عبدالوحید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں نظریاتی کارکنوں کو کھڈے لائن لگانے سے پارٹی کو شدید نقصان پہنچے گا پارٹی کے لئے ہر دور میں قربانی دینے والے کارکنوں کو نظر انداز کر کے وقتی بٹیروں کو نوازنے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا اپنی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن جیسی دور اندیش سیاسی شخصیت کو جو لوگ غلط بریفنگ دیتے ہوئے نظریاتی پارٹی ورکرز کو کھڈے لائن لگوا رہے ہیں وہ حقیقت میں پارٹی کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ منتخب سیاسی قیادت کے علاوہ جو معاونین اور مشیران لئے گئے ہیں وہ پارٹی کارکنوں کو وقعت دینے کو تیار نہیں ان معاونین اور مشیران نے سیلاب کے دوران کارکنوں کا پوچھا تک نہیں ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بجائے وزیراعلیٰ ہاؤس اور آفس کے چکر لگانے کے علاوہ دوسرا کام کا سوچنا بھی گناہ سمجھتے ہیں جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ اگر نظریاتی کارکنوں کو عہدوں سے نواز جائیگا تو پارٹی ورکرز کے گلے شکوے خودبخود ختم ہونگے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو چاہئے کہ وہ خون دینے والے مجنون اور دودھ پینے والے مجنون میں فرق کرنا ہو گا ورنہ پارٹی کو نقصان پہنچے گا ۔۔۔۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button