تعلیمخبریں

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور لانزوہ یونیورسٹی چائنہ کا دو طرفہ تعاون مزید مستحکم بنانے کے لیے باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط۔

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلرکا چائنہ میں منعقدہ بلیٹ اینڈ روڑ فورم 2023میں بطور خصوصی سپیکر شرکت، موسمیاتی موافقت میں یونیورسٹیوں کے کردارپر لیکچر۔

چائنہ(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور لانزوہ یونیورسٹی چائنہ نے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لیے باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کرلیا۔ڈائریکٹرریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط بلیٹ اینڈ روڈ فورم 2023کے تقریب میں کیاگیا۔اس سے قبل وائس چانسلرنے بلیٹ اینڈ روڑ فورم 2023میں بطور خصوصی سپیکر موسمیاتی موافقت میں یونیورسٹیوں کے کردارپر لیکچر دیا۔ انہوں نے اپنی خصوصی تقریر میں بطور کیس سٹیڈی جامعہ قراقرم میں گزشتہ 5 سالوں میں یونیورسٹی کی فیکلٹی کی طرف سے شروع کی گئی تحقیقی اشاعتوں، منصوبوں اور کورسز پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔ انہوں نے تقریب میں موجود سامعین کو خطے میں موسمیاتی اثرات کے بارے میں آگاہ کیااور سلائیڈ ز کے ذریعے GLOF ایونٹس، سیلاب اور گرمی کی لہروں کے محرک پوائنٹس کی صورت میں آگاہ کیا۔ وائس چانسلر نے اپنے لیکچر میں جی بی حکومت، وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی، UNDP، GLOF2 پروجیکٹ، ICIMOD، WWF اور دیگر علاقائی اور عالمی شراکت داروں کے تعاون سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں جاری تحقیقی کام اورکراسفیئر اینڈ کلائمنٹ سنٹر Cryosphere and Climate Center کے قیام کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے ڈیزاسٹر ایجوکیشن کا شعبہ قائم کرنے اور اس حوالے سے جاری تیاری کے بارے میں جامعہ کا منصوبہ بھی شیئر کیا۔ وائس چانسلر نے کہاکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پہلے ہی آغا خان ایجنسی برائے ہیبی ٹیٹ AKAH کے تعاون سے بی ایس ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام شروع کر چکا ہے اور بی ایس کراسفیئراورموسمیاتی تبدیلی کی منظوری بھی دے دی گئی ہے اور اس پروگرام کو اگلے موسم خزاں 2023 سے شرو ع کیاجائے گا۔ وائس چانسلر نے لیکچر کے اختتام پر چین پاکستان فرینڈشپ اور ماؤنٹین اسٹڈیزپر تصنیف کردہ اپنی کتاب لانزوہ یونیورسٹی چائنہ کے صدر پروفیسر یان چنوا کو پیش بھی کیا۔لانزو یونیورسٹی کی صدر نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ساتھ کام کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ قبل ازیں وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے ہمالین یونیورسٹیز کنسورشیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس کنسورشیم میں قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر رکن ہیں۔وائس چانسلر نے چین، پاکستان، نیپال، میانمار، بھوٹان اور افغانستان سمیت رکن ممالک کے مندوبین کے ساتھ جامعہ قراقرم میں جاری تحقیقی کام کے بارے میں آگاہ کیااور مشترکہ طور پر تحقیقی امور کو آگے بڑھانے کے بارے میں بتایا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ICIMOD ڈاکٹر پیما گیامتشو نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے کلائمنٹ ایڈاپٹیشن کے حوالے سے کام کو سراہا۔اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ICIMOD مشترکہ طور پر جی بی حکومت کے ساتھ مل کر ایک پالیسی ڈائیلاگ اور کانفرنس کا انعقاد کرے گا جس میں موسمیاتی اثرات اور پالیسی مرتب کرنے حوالے سے شراکت دار ی پر بات کی جائے گی۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی موسمیاتی اثرات اور موافقت کے حوالے سے خطے میں فعال کردار ادا کررہاہے۔ اجلاس میں وائس چانسلر نے کہاکہ گلگت بلتستان کی 17 وادیوں میں خطرے کی تشخیص کرنے کے علاوہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے محققین نے GIS اور ریموٹ سینسنگ اور دیگر اے آئی ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے ان وادیوں کو درپیش خطرات کے بارے میں نقشہ بھی تیار کیے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button