Uncategorized

‏محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے علاقہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردیا

گلگت: محکمہ داخلہ گلگت بلتستان سے جاری کردہ ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال کےپیش نظر علاقے بھر میں تعزیرات پاکستان دفعہ 144 کے تحت عوامی اجتماعات پر 7 جون تک پابندی لگادی گئی ہے۔ 

اس قانون کے تحت چار سے زائد شہریوں کو ایک ساتھ کسی بھی عوامی مقام پر اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جلسے، جلوسوں، ریلیوں، دھرنوں اور دیگر سیاسی اجتماعات پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ 

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے اُٹھائے گئے ہیں۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز سے گلگت بلتستان بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور حامی پارٹی چیرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔ تقریباً تمام اضلاع میں شاہراوں اور رابطہ سڑکوں پر کل ٹائرز جلا کر احتجاج ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ملک کے دیگر علاقوں کے برعکس گلگت بلتستان میں کسی بھی مقام پر سرکاری املاک یا عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی اطلاعات نہیں ہیں۔ 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button