اہم ترین

جعلی ڈگری کیس، عدالت نے وزیر اعلی کو 13 جون تک جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا

گلگت: چیف کورٹ آف گلگت بلتستان نے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو 13 جون تک مبینہ جعلی ڈگری کیس میں اپنا جواب داخل کرنے کر حکم دے دیا۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان جن پر اپنی تعلیمی قابلیت ثابت کرنے کے لئے مبینہ طور پر قانون کی جعلی ڈگری جمع کروانےکا الزام ہے، کل چیف کورٹ میں پیش ہوے۔ اس دوران عدالت نے انہیں اپنا جواب 13 جون تک داخل کرنے کا حکم دے دیا۔

جعلی ڈگری جمع کروانے کے الزام کے بعد وزیر اعلی کو نااہل قرار دینے اور ان کے عہدے سے ہٹانے کے لئے  رکن اسمبلی غلام شہزاد آعدالت میں مقدمہ درج کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس مقدمے کی سماعت کے لئے  29 مئی کو چیف جج علی بیگ نے  ملک عنایت الرحمن، جوہر علی اور محمد مشتاق  پر مشتمل ایک لارجر بینچ تشکیل دیا ہے اور انہیں 14 دنوں کے اندر مقدمے کا فیصلہ کرنے کا ٹاسک دیاہے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں نے عدالت کو بتایا ہے کہ انہوں نے خالد خورشید کو جاری کردہ ایکوویلینس سرٹیفیکیٹ واپس لیا ہے کیونکہ یونیورسٹی آف لندن نے وزیر اعلی ی ایل ایل بی کی ڈگر ی کی تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button