تعلیمخبریں

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یورپین فلم فیسٹیول 2023 کا انعقاد

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اوراولوموپولو میڈیا کے مابین باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط

گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹیڈیز اور اولوموپولو میڈیا کے زیر اہتمام دوسرا یورپین فلم فیسٹیول کا انعقاد کیاگیا۔ڈائریکٹرریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق یورپین فلم فیسٹول میں یورپین یونین کے پولیٹیکل،ٹریڈ اینڈ کمیونیکیشن کے ہیڈ Daniel Clauss،یونیورسٹی کے سینئرانتظامی وتدریسی افسران، گلگت بلتستان کے مختلف سکولوں،کالجوں خصوصی طور پر آرمی پبلک سکول اینڈ کالج،شہید مجیب الرحمن پبلک رپبلک سکول اینڈ کالج،پولیس پبلک سکول کے آئی یو کے طلبہ وطالبات،فلم سازوں، اداکاروں اور سنیما کے شائقین نے شرکت کی۔فلم فیسٹول میں یورپی سنیما کی مختصر اور فیچر فلم، مختلف موضوعات کی مختصر فلمیں، دستاویزی فلمیوں کی نمائش کی گئی۔ فلم فیسٹول منعقد کرنے کا مقصد مساوات کی اہمیت، نسلوں کے درمیان تعلقات کو پروان چڑھانے، انسانی حقوق کو فروغ دینے، موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے فلم انڈسٹری کے کردار سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یورپین یونین کے پولیٹیکل،ٹریڈ اینڈ کمیونیکیشن کے ہیڈ Daniel Clauss نے کہا کہ فلم فیسٹیول شروع کرنے کامقصد فلم انڈسٹری کے ذریعے معاشرتی مسائل اور ان کے حل کے لیے آگاہی فراہم کرناہے۔ انہوں نے کامیاب فلم فیسٹول کے انعقاد میں میں معاونت فراہم کرنے میں کردار ادا کرنے پر منتظمین بلخصوص فیسٹیول کے کوارڈنیٹر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میرتعظیم اخترکا شکریہ ادا کیا۔ فیسٹیول میں ’دیکھ میری نظرسے‘ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موضوع پر بات کرنے کے لیے جن پینلسٹ کو مدعو کیاگیاتھا ان میں سمعیہ ممتاز، عمیر رانا، عقیلہ بانو اور رانیا درانی شامل تھیں۔جنہوں نے دیکھ میری نظر سے کے اوپر تبصرہ کیا۔ایوارڈ یافتہ فلم ساز کنول کھوسٹ نے پاکستانی فلم سازوں کے لیے ایک ماسٹر کلاس کا انعقاد کیا تاکہ وہ تخلیقی بیانیہ تیار کرنے کا طریقہ سیکھ سکیں۔فیسٹول میں سکولوں اور کالجوں کے بچوں کو ایوارڈ یافتہ اینیمیٹڈ فیچر فلم ’ایون مائیس بیلونگ ان ہیون‘ (Even Mice Belong in Heaven) کی نمائش ہوئی۔یہ فیچر فلم چوہے اور لومڑی کے بارے میں ہے۔جس میں بتایا گیاکہ دو دشمن ایک حادثے کے بعد کس طرح بہترین دوست بن جاتے ہیں۔یہ فلم چھوٹے بچوں کے لیے بہترین تفریح کا ذریعے ہے جو دوستی کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔یہ فلم جو امید، محبت، ہمت، تعصبات اور غم پر قابو پانے کے بارے میں بھی ہے۔اولوموپولو کی چیف ایگزیکٹیو کنول کھوسٹ نے کہا کہ ہم اس فیسٹیول کو مقامی لوگوں تک پہنچانے کے لیے دوسری بار یورپی یونین کے وفد کے ساتھ پاکستان میں شراکت کر رہے ہیں۔

دوسری طرف، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور اولوموپولو میڈیا کے مابین باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط بھی ہوگیا۔ڈائریکٹرریٹ آف پبلک ریلیشنز باہمی تعاون کے سمجھوتے پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ جبکہ اولوموپو میڈیا کی جانب سے ڈائریکٹر پروگرامز اینڈ کوارڈنیشن عاصل بقاء نے دستخط کئے۔باہمی تعاون کے سمجھوتے کے تحت دونوں ادارے مشترکہ طور پرفارمنگ آرٹس اور بصری میڈیا کے ذریعے ثقافتی اور تخلیقی اظہار،پروڈیکشن و مینجمنٹ کے حوالے سے کام کریں گے۔واضح رہے کہ اولوموپولو پرفارمنگ آرٹس اور بصری میڈیا کے ذریعے ثقافتی اور تخلیقی اظہار کا ایک سرکردہ پلیٹ فارم ہے جو اجتماعی اخلاقی ترقی اور سماجی و ثقافتی نفاست کے لیے گنجائش پیدا کرنے کیلئے سماجی بیداری، حساسیت، وکالت اور آگہی کو بطور ٹولز استعمال کرتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button