اہم ترینجرائم

دہشتگردی کی بڑی کاروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے میں ملوث مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

گلگت: محکمہ داخلہ سے جاری کردہ خبر کے مطابق ہز ہائنس پرنس کریم آغاخان کے دورہ غذر کے دوران مبینہ طور پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خبر میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ مذکورہ ملزم سابق گورنا سید پیر کریم علیشاہ کو بھی نقل و حرکت کے دوران نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ ملزم کا نام عبدالرحمن اور ولدیت نیت شو ہے۔ جبکہ ملزم گلمتی نامی گاوں کا رہائشی ہے۔

ملزم پولیس کو مقدمہ علت نمبرز 15 / 1،اور مقدمہ علت نمبر 89/17 میں بجرائم/4/5،ایسپلوزیو ایکٹ7 6 انسداد دہشتگردی ایکٹ تھانہ گاہکوچ ضلع غذر کو مطلوب تھا۔

مبینہ دہشتگرد کو کاونٹر ٹیرریزم ڈپارٹمنٹ کی آپریشنل ٹیم نے کونوداس گلگت سے گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہ ملزم سال 2015 میں سابق گورنر پیر کرم علی شاہ (مرحوم ) کے نقل وحمل کے دوران دہشتگردی کا منصوبہ بنانے والے کیس میں ملوث ہے اور سال 2017 میں اہزھائنس پرنس کریم آغا خان کے دورہ غذر کے موقع پر دہشتگردی کے منصوبے میں بھی شامل تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button