گلگت بلتستان پولیس نے آن لائن ڈرائیونگ لائسنسنگ منیجمنٹ سسٹم کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان افضل محمود بٹ نے آن لائن ڈرائیونگ لائسنسنگ منیجمنٹ سٹم کا پولیس ہیڈکوارٹرز میں ایک اجلاس کے دوران افتتاح کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن گلگت بلتستان پولیس کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ گلگت بلتستان کے شہری اب لائسنس حاصل کرنے کے لئے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں ۔ عوام الناس کو ان کے گھر کی دہلیز پر سہولیات فراہم کردی گئی ہے ۔ جو ایک اہم اقدام ہے ۔ افضل محمود بٹ نے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس manual سسٹم سے digitalization کی طرف تیزی سے گامزن ہے۔ ان تمام اصلاحات و اقدامات کا بنیادی مقصد عوام الناس کو ایک شفاف طریقے سے سہولیات بہم پہنچانا مقصود ہے ۔ خدمت مراکز، HRMIS، ہوٹل آئی، پولیس سٹیشن منیجمنٹ سسٹم PMRS، کرائم ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم CRO کو پہلے ہی آن لائن کیا جا چکا ہے۔ ڈرائیونگ لائسنسنگ منیجمنٹ سسٹم DLMS کے تحت اب نئے لائسنس، تجدید لائسنس، لرننگ پرمٹ اور کریکٹر سرٹیفکیٹ کو بھی آن لائن کیا گیا ہے۔
اجلاس میں PITB پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ماہرین کی ٹیم، پراجیکٹ ڈائریکٹر رائے راشد کی سربراہی میں شریک تھی۔ رائے رشید نے لائسنس اجراء کے اس نئے نظام کے متعلق اجلاس میں بریفنگ دی۔ افضل محمود بٹ نے آٹومیشن پراجیکٹ آف گلگت بلتستان پولیس پر عملدرآمد کے دوران PITB کی تعاون اور گائیڈنس پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی گلگت بلتستان پولیس اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیان تعلق کو مذید مضبوط بنایا جائے گا۔ پولیس سربراہ نے اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی رائے راشد کو جی بی پولیس کی جانب سے شیلڈ پیش کی, آن لائن ڈرائیونگ لائسنسنگ منیجمنٹ سسٹم کے افتتاح کے موقع پر AIG ڈیویلپمنٹ میر طفیل احمد، AIG محمد جمیل, SSP آفتاب عالم، PITB کے ماہرین اور گلگت بلتستان پولیس کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔