کالمز

پاکستان کا پہلا فری لانسنگ ہب

تحریر: راجہ نورالامین

دور حاضر میں انڈسٹری اور اکیڈمیا کے درمیان گیپ (خلا) بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔ پاکستان میں کالجز اور یونیورسٹیز میں سالانہ لاکھوں کی تعداد میں گریجویٹس پروڈیوس ہو رہے ہیں۔لیکن موجودہ حالات میں اسی تناظر سے ان تمام نئے گریجویٹس کے لیے ملازمت کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں اور نہ ہی ہر کوئی اعلی تعلیم یا ملازمت کے لیے بیرون ملک جا سکتا ہے۔ایسے میں نوجوانوں کے پاس ایک ہی آپشن رہ جاتا ہے کہ یا تو وہ اپنا کوئی کاروبار شروع کریں یا فری لانسنگ کے شعبے میں آجائیں۔موجودہ دور میں فری لانسنگ ایک ایسا شعبہ بن چکا ہے کہ اس کے اندر کوئی بھی skill (ہنر) چاہے وہ ویب ڈیولپمنٹ ہو، گرافک ڈیزائننگ ہو، براڈکاسٹنگ ہو، سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ ہو یا ای کامرس اور اسی طرح کے بے تحاشہ فیلڈز ہے جس میں سکل سیکھ کر اور اس کو ایک سروس کی شکل میں فراہم کر کے اپنے اور دوسروں کے لیے روزگار کا سبب بن سکتے ہیں۔اس پیش رفت سے نہ صرف آپ اور آپکی فیملی اورآ پ کا علاقہ خوشحال ہو سکتا ہے بلکہ پاکستان کی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہے۔اس سب کے لیے آپ کے پاس بس ایک اچھی کوالٹی کی ڈسک ٹاپ/ لیپ ٹاپ اور ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔اس وقت پاکستان کا شمار دنیا کے ڈیجیٹل ورک فری لانسنگ اور آن لائن لیبر انڈیکس میں پہلے چار ممالک میں ہوتا ہے۔محتاط اعداد شمار کے مطابق سال 2022 میں پاکستان نے فری لانسنگ کے شعبے میں 400 ملین سے زیادہ us ڈالرز کمائے تھے۔اس وقت پورے پاکستان میں 15 بڑے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس اور 125 سے زائد بڑے IT کمپنیز موجود ہیں۔
سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن(SCO) نے خطے میں ہر طرح کے ٹیلی مواصلاتی سروسز کی فراہمی کو جاری رکھنے کے علاوہ گزشتہ تین سالوں کے دوران GB میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بڑا اور وسیع انفراسٹرکچر قائم کرنے میں بھی کامیاب ہوا ہے۔ GB میں آئی ٹی پارکس کے جال بچھانے اور خطے میں فری لانسنگ کوٹاپ لیول پر لے جانے کے اپنے عزم کو عملی جامہ پہناتے ہوئے حال ہی میں گلگت شہر کے وسط جوٹیال میں پاکستان کا پہلا فری لانسنگ ھب (Pakistan’s First Freelancing Hub) قائم کر کے خطے کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔ڈائریکٹرجنرل SCO کی جانب سے اس اہم پراجیکٹ کو Approval ملنے کے بعد ان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سیکٹر کمانڈر SCO کی زیر نگرانی تین مہینے کے انتہائی قلیل مدت میں اپنی نویت کا پہلا اور GB میں آئی ٹی کا سب سے بڑا اسٹیٹ آف دی آرٹ سیٹ اپ قائم کیا گیا ہے۔ یہ فری لانسنگ ہب GB کے2200 آئی ٹی سے وابستہ نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرے گا۔سستی اور بہترین ماحول،مناسب جگہ اور ٹاپ لیول انفراسٹرکچر) تیز ترین انٹرنیٹ، 4 2گھنٹے پاور اور دیگر لوازمات(پر مبنی یہ سینٹر یہاں پر قائم کمپنیز، ٹیک سٹارٹ اپس اور انفرادی فری لانسرز کے لیے تعاون، مہارت، ہم آہنگی اور اشتراک کی حوصلہ افزائی کی ایک نئی مثال قائم کرتاہے۔ پاکستان کے First Freelancing Hub جٹیال کے اس جدید سیٹ اپ میں 15 کمپنیز اور 45 انفرادی فری لانسرز کے لیے بہترین space مہیا کی گئی ہے۔اب تک GB کے مختلف علاقوں سے 50 سے زائد آئی ٹی کمپنیز اور فری لانسرز نے اپنی درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔جس کو ایک کمیٹی کے زیر نگرانی خالص میرٹ پر شارٹ لسٹ کرنے کے بعد رجسٹرڈ کرنے کا عمل جاری ہے۔ پاکستان کے پہلے فری لانسنگ ہب گلگت کا عنقریب افتتاح کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ 2020تک گلگت بلتستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا تصور نہیں تھا۔حکومتی سطح پر اس فیلڈ میں کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی تھی۔اس کے برعکس GB میں IT کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود تھی اور یہاں پر موجود سینکڑوں IT سے دلچسپی رکھنے والے نوجوان مرد و خواتین اور سافٹ ویئر ماہرین اس شعبے میں داخل ہونے کے لیے بے چینی سے راہیں تلاش کر رہے تھے۔سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO) جو گلگت بلتستان کے طول و ارض میں ٹیلی کام کی تمام سروسز مہیا کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے۔ ادارے کی ترجیحات میں یہ بات بھی شامل تھی کہ خطے میں آئی ٹی کے شعبے کو بھی فروغ دیا جائے۔خطے کے یوتھ کے اس خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے SCO نے ہی پہل کیا اور GB کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 2020 کو ایک سٹیٹ آف دی آرٹ سافٹ وئر ٹیکنالوجی پارک (STP) گلگت کا قیام عمل میں لایا گیا۔یہ اہم پراجیکٹ علاقے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فری لانسنگ کے شعبے کو پروموٹ کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا۔ اگلے سال گلگت میں SCO KIU, اور PITB کے باہمی اشتراک سے ایک جدید Incubation سینٹر کا قیام بھی عمل میں لایا گیاجو کہ خطے کے طلبہ و طالبات اور یہاں کے ہونہار نوجوان مرد و خواتین کے لیے سٹارٹ اپس کی شکل میں آئی ٹی کہ مختلف شعبوں میں اپنی بہترین کارکردگی اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا مقصد تھا۔اس پروجیکٹ کے اندر سالانہ 15 سے زائد انکوبیشن کمپنیز کو ڈیولپ کرنے کے علاوہ انٹرپرنیور شپ (Enterprenurship) کی ٹریننگ حاصل کر کے خود برسر روزگار اور دوسروں کے لیے جابس فراہم کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم میسر آگئی۔SCO نے اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے پچھلے سال بلتستان کے نوجوانوں کے لیے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک سکردو میں قائم کیا۔جو کہ بلتستان جیسے دور دراز علاقوں کے یوتھ کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں تھا۔گلگت اور سکردو STP میں قائم IT کمپنیز کے ذریعے مجموعی طور پر 360 سے زائدبراہ راست جابس اور 5000 کے قریب direct روزگار کے مواقع(بشمول خواتین) میسر آئے ہیں۔ جبکہ شروع سے اب تک 55 ملین روپے کا ریونیو بھی حاصل ہوا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر SCO نے کے AKDN کے اشتراک سے وادی ہنزہ اور ضلع نگر ریجن کے لیے ناصر آباد ہنزہ میں STP پراجیکٹ شروع کیا ہوا ہے۔ اور یہ پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔جدید طرز تعمیر پر مبنی یہ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک ہنزہ اور نگرکے مختلف علاقوں کے IT سے دلچسپی رکھنے والے نوجوان مرد و خواتین اور سٹارٹ اپس کے لیے ایک بہترین ماحول کے اندر Spaceفراہم کرے گا۔SCO اس طرح کے آئی ٹی پارکس کو GB کے مزید اضلاع تک وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔ادارے کے ان اقدامات سے نہ صرف تمام دور دراز علاقوں کے یوتھ کو IT اور فری لانسنگ کے شعبے میں داخل ہو کر اپنے اور دوسرے دوسروں کے لیے روزگار حاصل کرنے کے بہترین مواقع میسر آئیں گے بلکہ خطے میں آئی ٹی کی صنعت کو بھی فروخ حاصل ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button