بڑھتے مسائل حل کرنے کے لئے ہنزہ سطح کی نئی تنظیم تشکیل دینے کا فیصلہ
ہنزہ (پ ر) آج کریم آباد ہنزہ کے مقامی ہوٹل میں ہنزہ بھر کے سول سوسائٹی اداروں، سیاسی جماعتوں سے منسلک زمہ داران کا ایک اہم نشست بسلسلہ ( ہنزہ لیول کی ایک تنظیم) کی تشکیل نو کا اہتمام سول سوسائٹی ہنزہ کی طرف سے کیا گیا
اس نشست میں ہنزہ کے منتخب نمائندے کرنل عبید اللہ بیگ صوبائی وزیر وویمن ڈیولپمنٹ میڈم دلشاد بانو، ایمان شاہ مشیر اطلاعات و نشریات حکومت گلگت بلتستان ایڈوکیٹ احسان علی، چیئرمین کاڑو سلطان مدد، ریحان شاہ اور دیگر سول سوسائٹی کے اداروں اور سیاسی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد نے شرکت کی
اجلاس میں بیشتر شرکا نے ہنزہ لیول کی ایک تنظیم کی داغ بیل ڈالنے کے لئے مفید مشورے دیے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہنزہ لیول کی تنظیم کیساتھ بھر پور حمایت کی جائے گی
اجلاس میں فیصلے کے بعد ہنزہ بھر کی تمام سول سوسائٹی اداروں اور سیاسی جماعتوں سے بزریعہ نومینیشن نام جنرل باڈی کے لئے مانگے گئے ہے
جس کے لئے موقع پہ موجود تمام اداروں کے زمہ داران کو نومینیشن فارم اور قرارداد کی کاپی دی گئی ہے
جس کے لئے ان تمام زمہ داران سے اپیل کی گئی ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اپنے اپنے اداروں اور گاؤں سے جنرل باڈی کے لئے ممبران کا انتخاب کریں، جس کے بعد کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
ہنزہ لیول کی اس تنظیم میں ہنزہ کے موجودہ نمائندے اؤر سابق نمائندوں بشمول انٹرم گورنمنٹ کے ہنزہ سے وزرا کو بھی اس فورم کی کور کمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔
پریس ریلیز کے مطابق مجوزہ فورم کا مقصد ہنزہ کے اجتماعی مسائل حل کرنے کے لئے مناسب اقدامات اٹھانا ہے۔