خصوصی خبرعوامی مسائل

گوجال: احتجاج کی کال کے خلاف پروپیگنڈا مہم عوام میں تذبذب پھیلانے کی ایک ناکام اور غیر سنجیدہ کوشش قرار

گوجال (پریس ریلیز) آج 5 نومبر 2024 کو سب ڈویژن ہیڈکوارٹر گلمت میں تمام سیاسی اور تجارتی نمائندوں کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں کل یعنی 6 نومبر 2024 کو ہونے والے احتجاج کو موخر کرنے کے حوالےسے سرکاری پریس ریلیز کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ۔جاتی ہے۔ 

ریحان شاہ، آصف سخی، احمد بیگ عنایت روزدار، عادل بیگ اور غلام ناصر سمیت دیگر کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ سب ڈویژن گوجال اور ضلع ہنزہ میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ، ایس ڈی او گوجال کی عدم موجودگی، دفتر کے قیام میں تاخیر اور بجلی کے بلوں کے غیر قانونی اجراء کے خلاف اعلان کردہ احتجاجی تحریک کے حوالے سے بعض مخصوص سرکاری اہلکاروں کی جانب سے پروپیگنڈا مہم چلانا اور احتجاج کو موخر کرنے کی کوششیں عوام کو تذبذب میں مبتلا کرنے کی غیر ذمہ دارانہ اور احمقانہ حرکت ہے۔

اجلاس میں مزید بران ان سرکاری اور انکے مقامی سہولت کاروں کی طرف سےاسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں محکمہ برقیات کے افیسران کی غیر رسمی ملاقات کو مذاکرات کا نام دے کر افواہیں پھیلانے کی ۔ مقامی عناصرگمراہ کن بیانات اور عوامی رائے کو متاثر کرنے کی کوششوں کی سخت مذمت کی گئی۔

تاہم ہمارے ملاقات میں موجود بزرگوں کا احترام کرتے ہوئے اجلاس میں متفقہ طور پر 6 نومبر 2024 کو 12 بجے ہونے والے احتجاج کو آج ہونے والے ملاقات میں 8 سے 10 گھنٹوں کی بجلی کی شیڈول کے اجراء ، ایس ڈی او کے دفتر کے باقاعدہ قیام اور بجلی کے بلوں میں تمام غلطیوں کو دور کرنے اور ناجائز بلات کے اجراء کو روکنے کی محکمہ برقیات کی یقین دھانی پر ایک ہفتے کے لیے موخر کر دیا گیا ہے۔

اس دوران، گوجال کے سیاسی، تجارتی، سول سوسائٹی، اور نوجوانوں پر مشتمل ایک مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو محکمہ برقیات کی کارکردگی کا بغور جائزہ لے گی۔ ہم گوجال، خصوصاً ہنزہ کے نوجوانوں کے جذبات کی قدر کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ مخصوص سرکاری اہلکاروں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کے گھڑ جوڑ کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی مکمل یقین دھانی کرتے ہیں 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button