اموات

گوجال کی معروف سماجی شخصیت صوبیدار غلام علی انتقال کرگئے

ہنزہ: ضلع ہنزہ کے بالائی علاقے ششکٹ گوجال سے تعلق رکھنے والے صوبیدار ریٹائرڈ غلام علی مختصر علالت کے بعد آج قضائے الہی سے وفات پا گئے. مرحوم کی عمر ٧٨ سال تھی، پسماندگان میں تین بیٹے اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں۔ مرحوم کو آج انکے آبائی گاؤں ششکٹ گوجال میں سپرد خاک کردیا گیا.

مرحوم غلام علی کا شمار انکی سماجی خدمات کی وجہ سے  گوجال و ہنزہ کی معزز شخصیات میں ہوتا تھا. این ایل آئی میں دوران سروس علاقے کے لوگوں کی ہر ممکن خدمت اور مدد کرنے کے بعد ریٹائرنمںٹ لی اور ششکٹ میں واقع کمیونٹی سکول (انگلش میڈیم) میں بطور فزیکل انسٹرکٹر رضاکارانہ خدمات سرانجام دیں۔ بعد میں وہ اسماعیلی والنٹیرزکور کے ویلیج کپٹین مقرر ہوئے جس دوران انہوں نے گاؤں میں لوگوں کو منظم کیا اور متعدد ادارے قائم کئے اور ان اداروں کی مدد سے اسماعیلی والنٹئیرز کے لیے دفاتر کا قیام اور تعمیر، کمیونٹی ہال اور، کمیونٹی لائبریری کی تعمیر اور دوسرے منصوبے کی تکمیل میں قائدانہ کردار ادا کیا۔ 

انکی بہترین کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوے مرحوم غلام علی کو اسماعیلی والنٹئیرز گوجال ون کا علاقائی کیپٹن مقرر کیا گیا۔ انہوں نے اس ذمہ داری کو بھی احسن طریقے سے نبھایا اور پورے علاقے کی خدمت کرنے کے لیے اپنی پوری محنت کی اور پوری طاقت صرف کی.

مرحوم انتہائی ملنسار اور محبت کرنے والے انسان تھے، بچوں سے پیار انکی فطرت میں تھا، انہوں نے اپنی پوری زندگی لوگوں کی خدمت میں گزاری اور اپنے خاندان کو بھی اس بات کی وصیت کر گئے کہ کبھی بھی بخیل نہیں ہونا اور جماعت اور لوگوں کی ہر ممکن مدد اور خدمات کرنا. الله مرحوم کو اصل میں واصل کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے. (آمین)

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button