اہم ترینعوامی مسائلچترال

بالائی چترال میں سڑک کی تعمیر میں تاخیر اور مبینہ کرپشن کے خلاف احتجاج کرنے والے 8 مظاہرین گرفتار

اپر چترال میں بونی-بوزند روڈ کی تعمیر میں 16 سالہ تاخیر اور مبینہ کرپشن کے خلاف 23 مئی کو ہونے والے پُرامن احتجاج کے بعد پولیس نے 8 مظاہرین کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

احتجاج تورکھو-تریچ روڈ فورم (TTRF) کی قیادت میں ہوا، جس میں علاقے کے عوام نے بونی-مستوج روڈ بند کر کے منصوبے کی تاخیر اور ناقص حکومتی کارکردگی پر آواز اٹھائی۔

پولیس نے مظاہرین پر کارِ سرکار میں مداخلت، مواصلاتی نظام میں خلل ڈالنے اور حکام پر مبینہ حملے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے، تاہم مظاہرین نے الزامات کو مسترد کیا ہے۔

انتظامیہ نے احتجاج کے بعد دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔ سیاسی و سماجی حلقوں نے گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے زیر حراست افراد کی رہائی اور منصوبے میں بدعنوانی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button